(چلے گا جہاں میں نِظام تیرا ) برائے اصلاح

الف عین
فلسفی، خلیل الرحمن، یاسر شاہ
افاعیل --مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن مفاعلاتن
--------------------
خدا کے بندے بنے رہو تو جہان ہو گا غلام تیرا
کسی کے دل پر اثر کرے جو رہے ہمیشہ کلام تیرا
--------------------
خدا کے رستے پہ چل کے دیکھو تمہیں ملے گی جہاں میں عزّت
جو زندگی میں رہے ہمیشہ کلامِ رب ہی امام تیرا
--------------
کسی کے غم میں شریک ہو کر کسی کا غم جو کرو گے ہلکا
تبھی تو دنیا کے دل میں ہو گا سبھی سے اونچا مقام تیرا
----------------
نِظام دنیا جو چاہتی ہے وہ پاس تیرےدیا خدا نے
خدا نے چاہا چلے گا اک دن جہاں میں سارے نِظام تیرا
------------------
یقین تیرا اگر ہے رب پراسی کے رستے پہ چل ہمیشہ
جہان سارا کرے گا پھر تو یہ دیکھنا احترام تیرا
------------------
نہ غیر کے در پہ سر جھکانا خدا سے عزّت ملے گی ارشد
جہاں میں تیرا مقام ہو گا سُنیں گے سب ہی کلام تیرا
------------------


-----------------
 
Top