اقبال چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا ۔ علامہ اقبال

فرخ منظور

لائبریرین
متروکہ غزل علامہ اقبال

چمن ہے اپنا دلِ داغ دار لالوں کا
بھلا ہو دونوں جہاں میں ستانے والوں کا

سنا ہے صورتِ سینا نجف میں بھی اے دل
کوئی مقام ہے غش کھا کے گرنے والوں کا

نہ پوچھ مجھ سے حقیقت دیارِ لندن کی
یہ اک جہان ہے گویا پری جمالوں کا

ولی بھی، رند بھی، شاعر بھی، کیا نہیں اقبال
حساب ہے کوئی کم بخت کے کمالوں کا؟


٭بحوالہ روزگارِ فقیر
 
Top