چمپئینز چیلنج ہاکی

عثمان رضا

محفلین
0,11410,1181-0-159398-0-custom,00.jpg
ماخذ
سالٹا…چمپئینز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا ۔ارجنٹائن کے شہر سالٹا میں جاری ایونٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے میچ کے20ویں منٹ میں سہیل عباس نے گول بنایا جسے33ویں منٹ میں لوئڈ نوریس نے برابر کردیا۔ وقفے پر میچ ایک ایک گول سے برابر تھا ،لیکن دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا۔شکیل عباسی،حسیم خان اور اختر علی کے گولز کی بدولت پاکستان نے چار ایک سے فتح سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، جہاں ہفتے کو ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا ۔دوسرے کھیلے گئے میچز میں بھارت نے بلجیم کو چار دو جبکہ کینیڈا نے میزبان ارجنٹائن کو تین دو سے اپ سیٹ شکست دے دی۔چین اور نیوزی لینڈ کا میچ دو دو گول سے برابر رہا
 

عثمان رضا

محفلین
پہلے سیمی فائنل میں ارجینٹینا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا
اور دوسری سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انڈیا سے ہوگا
دونوں سیمی فائنل 12 دسمبر 2009 یعنی کل کھیلے جائینگے
 

عثمان رضا

محفلین
پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول مار کر ہردیا ۔ اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

اور اب تھوڑی ہی دیر بعد پاکستان انڈیا کا دوسرا سیمی فائنل کا آغاز ہونے والا ہے
جو احباب دیکھنا چاہیے وہ اس سائٹ پہ جائیں
 

عثمان رضا

محفلین
پاکستان انڈیا کو ہراکر فائنل میں‌پہنچ گیا
پاکستان کا مقابلہ فائنل میں‌نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا کل
 

فہیم

لائبریرین
فائنل میں ابھی پہلے ہاف کا اختتام ہوگیا ہے۔
اور مقابلہ 2 - 2 گول سے برابر ہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے کر چیمپئنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی آئندہ برس جرمنی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی ہاکی مقابلوں میں شرکت یقینی ہو گئی ہے۔
ماخذ و مزید
 
Top