چناب نگر: فائرنگ سے پاکستانی نژادقادیانی امریکی ڈاکٹر جاں بحق

arifkarim

معطل
چنیوٹ (جیوڈیسک) چناب نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق چناب نگر کے رہائشی ڈاکٹر مہدی حسن چند روز قبل امریکہ سے پاکستان آئے تھے۔

آج صبح چناب نگر قبرستان میں والدین کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس آتے ہوئے ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ڈاکٹر مہدی حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ سانحہ کے دوران مرحوم کا دو سالہ بیٹا اور بیوی بھی موجود تھے جو کہ اس واقعہ کے چشم دید گواہ ہیں۔

مرحوم امراض قلب کے ایک نامی گرامی ڈاکٹر تھے اور امریکی شہر کولمبس، اوہائیو میں مقیم تھے۔ وہ تین ہفتے کیلئے چناب نگر میں موجود امراض قلب کے جدید ہسپتال طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے آئے تھے۔ اور یہاں رہائش کے دوسرے دن ہی اسلامی شدت پسندوں نے انکا کام تمام کر کے اپنے لئے جنت کی سند حاصل کر لی۔

قادیانی ترجمان کے مطابق مرحوم کے جسم کو 11 گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔

resize.php

http://www.geourdu.com/khabrain/national-news/chiniot-firing-pakistan-ethnic-american-dr-killed/
http://www.ahmadiyya.us/news-room/p...ican-muslim-physician-on-humanitarian-mission

http://www.khybernews.tv/newsDetails.php?cat=7&key=NTg5MDY

رانا
فاتح
زیک
محب علوی
قیصرانی
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
پاکستان اقلیتوں کے لئے نہیں رہا۔ اب ہم سب زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتے ہیں کہ جتنے لوگ ممکن ہو انہیں پاکستان سے باہر سیٹل کیا جائے
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
افسوسناک خبر۔ مذہبی جہادیوں نے ایک مسیحا کو بھی نہیں بخشا :(
دل تو چاہتا ہے کہ ان نام نہاد جہادی علماء کو ایک noah ark میں بٹھا کر کسی نامعلوم جزیرہ میں تا حیات قید کر دیا جائے۔
 
صرف علی

محفلین
اگر کسی مسلمان کو ایسا کوئی رسول اللہ صلاۃ و السلام کی کوئی حدیث یاد ہو جس میں نہتے لوگوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہوتو ہمیں بھی بتا دیں
زمان اسلام سے پہلے کفار کے ہاں کچھ مہینے ماہ حرام کہلاتے تھے ان مہینوں میں یہ لوگ جنگ وغیرہ نہیں کیا کرتے تھے وہ قانوں اسلام نے بھی قبول کیا مگر یہ وہابی دہشت گرد ان مہینوں میں زیادہ لوگوں کا قتل عام کرکے اسلام کا نام روشن کرتے ہیں
 
صرف علی

محفلین
پاکستان اقلیتوں کے لئے نہیں رہا۔ اب ہم سب زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتے ہیں کہ جتنے لوگ ممکن ہو انہیں پاکستان سے باہر سیٹل کیا جائے
ھھم مسلئہ یہ نہیں کے دوسرے یہ کام نہیں کرسکتے مسئلہ یہ ہے کے ان کو ایسا کرنا سیکھا یا ہی نہیں جاتا جس میں کسی بے گناہ کو قتل کرنے کا ثواب ساتھ نسلوں کے لئے جنت کا فری ٹکٹ ہو۔ اور پاکستان سے یہ دہشت گرد ہی جائے گے کوئی پرامن لوگ نہیں ۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے بے جان نہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
چنیوٹ (جیوڈیسک) چناب نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق چناب نگر کے رہائشی ڈاکٹر مہدی حسن چند روز قبل امریکہ سے پاکستان آئے تھے۔
آج صبح چناب نگر قبرستان میں والدین کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس آتے ہوئے ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ڈاکٹر مہدی حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ سانحہ کے دوران مرحوم کا دو سالہ بیٹا اور بیوی بھی موجود تھے جو کہ اس واقعہ کے چشم دید گواہ ہیں۔
مرحوم امراض قلب کے ایک نامی گرامی ڈاکٹر تھے اور امریکی شہر کولمبس، اوہائیو میں مقیم تھے۔ وہ تین ہفتے کیلئے چناب نگر میں موجود امراض قلب کے جدید ہسپتال طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے آئے تھے۔ اور یہاں رہائش کے دوسرے دن ہی اسلامی شدت پسندوں نے انکا کام تمام کر کے اپنے لئے جنت کی سند حاصل کر لی۔

قادیانی ترجمان کے مطابق مرحوم کے جسم کو 11 گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔

resize.php

http://www.geourdu.com/khabrain/national-news/chiniot-firing-pakistan-ethnic-american-dr-killed/
http://www.ahmadiyya.us/news-room/p...ican-muslim-physician-on-humanitarian-mission

http://www.khybernews.tv/newsDetails.php?cat=7&key=NTg5MDY

رانا
فاتح
زیک
محب علوی
قیصرانی
ایک قابل اور درد مند انسان کی زندگی کا ضیاع۔ ا نتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
arifkarim آپ نے جو روابط کوٹ کیے ہیں ان میں نامعلوم افرادکا ذکر ہے جبکہ آپ کی اپنی پوسٹ کے آخر میں اسلامی شدت پسندوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں نے دیکھی نہیں لیکن ظاہر ہے جس کمیونٹی کا فرد مارا جائے وہ ممکنہ دشمن کی بات تو کررہے ہوں گے۔ لیکن جب تک یہ بات ثابت نہ ہو آپ اس کو درست کیسے مان سکتے ہیں؟ آج کی اخبار میں بھی پولیس کا یہی بیان ہے کہ ابھی قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ ہو سکتا ہے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے آ گیا تو آپ اس کو کوٹ کر سکتے ہیں اور پھر ہم شدت پسندی اور احمدیت دشمنی کو اس کی وجہ ماننے میں بجا بھی ہوں گے۔

میں نہ تو یہاں پاکستان میں موجود شدت پسندوں کی حمایت کر رہی ہوں اور نہ ہی کسی کا دفاع کر رہی ہوں۔ میں بھی شدت پسندی کے اتنا ہی خلاف ہوں جتنا کوئی بھی امن پسند انسان ہو سکتا ہے لیکن شدت پسندی و طرح کی ہوتی ہے۔ کسی کے حق میں یا مخالفت میں آخری حد تک چلے جانا دونوں چیزیں ہی شدت پسندی میں آتی ہیں۔اور کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ بھی کبھی کبھار ایسا ہی کرجاتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل
پاکستان اقلیتوں کے لئے نہیں رہا۔ اب ہم سب زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتے ہیں کہ جتنے لوگ ممکن ہو انہیں پاکستان سے باہر سیٹل کیا جائے
پاکستانی قادیانی 1974 سے اور کیا کر رہے ہیں؟

دل تو چاہتا ہے کہ ان نام نہاد جہادی علماء کو ایک noah ark میں بٹھا کر کسی نامعلوم جزیرہ میں تا حیات قید کر دیا جائے۔
کشتی نوح اور طوفان نوح ایک سمیری رزمیہ سے مستعار لیا گیاہے۔ ان نام نہاد مولویوں کو مذہبی قصے کہانیاں ختم نہیں کرسکتے۔ انکے خلاف مصطفیٰ کمال اتا ترک جیسی ٹھوس پالیسیز کی ضرورت ہے جس نے سلطنت عثمانیہ کی باقیات میں سے مولوی ازم کا مکمل صفایا کر دیا۔ اور جدید ترک ریپبلک کی بنیاد ڈالی۔

لیکن جب تک یہ بات ثابت نہ ہو آپ اس کو درست کیسے مان سکتے ہیں؟ آج کی اخبار میں بھی پولیس کا یہی بیان ہے کہ ابھی قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ ہو سکتا ہے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت سامنے آ گیا تو آپ اس کو کوٹ کر سکتے ہیں اور پھر ہم شدت پسندی اور احمدیت دشمنی کو اس کی وجہ ماننے میں بجا بھی ہوں گے۔
آپ کی اس پوسٹ سے متفق افراد یا تو دانستہ طور پر پاکستانی قادیانی کمیونیٹی سے تعصب رکھتے ہیں یا انکے ساتھ 1947 سے ہونے والے منظم ریاستی ظلم و ستم سے بالکل بے خبر ہیں؟ آپ کیا سمجھتی ہیں لوگ خبریں نہیں پڑھتے؟ یہ اس قسم کا ایک مہینے میں دوسرا واقعہ ہے جہاں قادیانی اقلیتوں کو دن دھاڑے محض فرقہ واریت کی آڑ میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس سے قبل بھی 17 مئی کو یہ واقعہ پیش آیا:

شرقپور شریف ( نامہ نگار) تھانہ شرقپور کی حوالات میں توہین رسالت کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو ایک سولہ سالہ نوجوان نے تھانہ میں داخل ہوکر اندھا دھندفائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے نوجوان کو موقعہ پر ہی گرفتار کر لیا ۔پولیس کی بھاری نفری تھانہ شرقپور کی عمارت کو اپنے گھیرے میں لے لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بارہ مئی کو تھانہ شرقپور کے نواحی گاوں بھوئیوال میں سٹکر پھاڑنے پر تنازع پیدا ہوا جس پر اہل علاقہ نے لاہور جڑانوالہ روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا تھاکہ گاوں بھوئیوال میں قادیانی افراد نے سید ریاض حسین شاہ کی دکان پر نبی پاک ﷺ کی شان میں چسپاں پمفلٹ کو پھاڑ دیا تھا،جس پر تھانہ شرقپور پولیس نے مدعی سید ریاض حسین شاہ کی درخواست پر قادیانی جماعت کے چار افراد مبشر ،غلام احمد،خلیل احمد اسکے بیٹے احسان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم خلیل احمد ولد فتح محمدکو گرفتار کرلیاتھا۔ گذشتہ دوپہر بارہ بجے کے قریب ایک سولہ سالہ نوجوان سلیم پولیس کی وردی پہنے تھانہ شرقپور میں داخل ہوا اور حوالات میں بند خلیل احمد کو اپنے پسٹل سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جسے پولیس طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے گئی لیکن وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ شرقپور پولیس اس واقعہ کو چھپاتی رہی تاکہ پولیس کی نااہلی کو چھپایا جا سکے۔ اور یہ واقعہ میڈیا پر نہ آئے ،لیکن یہ واقعہ چھپ نہ سکا اور پولیس کی بھاری نفری تھانہ شرقپور پہنچ گئی اور تھانہ شرقپور کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ اور نواحی گاوں بھوئیوال میں سکیورٹی سخت کردی گئی ۔اس موقعہ پر مقامی صحافیوں کو تھانے میں سختی سے روک دیا۔ اور تھانہ میں فائرنگ کرکے زیر حراست ملزم کو قتل کرنے والے نوجوان سلیم سے تفتیش کرتے رہے اور امن و امان کی صورت حال کو قابو کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس واقعہ بارے ایڈیشنل ایس پی عرفان اللہ مروت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل نواحی علاقے بھوئیوال میں سٹکر پھاڑنے کا واقعہ ہوا تھا۔اور اس واقعہ کا ایک ملزم خلیل تھانہ شرقپور میں بند تھا کہ ایک سولہ سالہ میٹرک کے طالب علم سلیم نے پولیس کی وردی پہن کر تھانے میں داخل ہوکر پسٹل سے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا پولیس نے اس نوجوان کو موقعہ پر ہی گرفتار کرلیا ہے.
http://www.dailypakistan.com.pk/crime-and-justice/17-May-2014/103117

یہاں ہمارے غیر جانبدار اور آزاد میڈیا نے دانستہ طور پر یہ راز چھپا دیا کہ اس "مجرم" قادیانی نے جو تحریک ختم نبوت کا پوسٹر پھاڑا اسمیں قادیانی کمیونیٹی کا قتال کرنے سے متعلق تحریرات درج تھیں۔ یعنی اپنی کمیونیٹی کے دفاع میں اگر اور صرف قادیانی کوئی حرکت کرے تو سیدھا توہین رسالت کے الزام میں جیل جاتا ہے جہاں ہماری نااہل پولیس بڑے آرام سے ایک میٹرک کے طالب علم کے ہاتھوں اسے مار کر جنت کا ٹکٹ حاصل کر نے دیتی ہے۔ یاد رہے کہ اس قسم کے اشتہارات پاکستانی دیواروں پر میں نے نہیں لگائے:

10463-ahmadi-1330501932-937-640x480.jpg
 
نایاب

لائبریرین
اک افسوسناک اور سلیم الفطرت انسانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ ۔
جانے کب اللہ کی لاٹھی حرکت میں آئے گی ۔ اور ظالم اپنے ظلم کی سزا پاتے عبرت کی مثال بنیں گے ۔
اے اللہ تو ہی انصاف کر ۔،،،،،، کہ تو ہی سچا انصاف کرنے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
نہایت افسوسناک
مذہبی عقائد کی بنا پر اتنے قابل انسان کی جان لے لی صد افسوس
اور وہ معصوم بچہ جس نے اپنی آنکھوں سے اپنے باپ کا قتل دیکھا اس کے دل پہ کیا گُذری ہو گی
 
صائمہ شاہ

محفلین
اک افسوسناک اور سلیم الفطرت انسانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ ۔
جانے کب اللہ کی لاٹھی حرکت میں آئے گی ۔ اور ظالم اپنے ظلم کی سزا پاتے عبرت کی مثال بنیں گے ۔
اے اللہ تو ہی انصاف کر ۔،،،،،، کہ تو ہی سچا انصاف کرنے والا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
نایاب بھائی
میں سوچتی ہوں اللہ نے ان ظالموں کی رسی اتنی دراز کیوں کر دی ہے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ایسے سفاک مناظر دیکھ کر
 
نایاب

لائبریرین
بیشک اللہ ظالموں اور حد سے گذرجانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔۔۔ ۔
بلا شک
اور لازم ہے کہ ہم دیکھیں گے اس کا کھرا سچا انصاف ۔۔
ان شاءاللہ

نایاب بھائی
میں سوچتی ہوں اللہ نے ان ظالموں کی رسی اتنی دراز کیوں کر دی ہے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ایسے سفاک مناظر دیکھ کر
محترم بہنا جانے کس شاعر نے کبھی اک سچی حقیقت کو شعر کیا تھا ۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت کے بدلنے کا ۔
یہ سفاک مناظر ضمیر انسانی پر تازیانے کا کام کرتے ہیں ۔ اور وہ انسان ہر تفرقے سے بلند ہو کر انسانیت پر ظلم کی مذمت کرتے ہیں ۔
اور سو چکے ضمیر کے حامل ان مناظر کو فرقہ واریت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور رب سچا انہیں ڈھیل دیئے چلا جاتا ہے ۔۔۔۔۔
 
رانا

محفلین
چناب نگر (ربوہ) میں دل کے امراض کے لئے ایک جدید سہولتوں سے مزین اسپتال طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ہے ۔ ڈاکٹر مہدی علی اسی اسپتال میں محدود عرصے کے لئے رضاکارانہ طور پر خدمت کے لئے امریکہ سے تشریف لائے تھے۔ڈاکٹر مہدی علی ایک بہت اچھے شاعر بھی تھے۔ حادثے سے صرف دس دن قبل انہوں نے اپنی ایک خوبصورت نظم شئیر کی تھی۔ طاہر ہارٹ انسٹیٹوٹ جو کہ صرف اور صرف فلاح انسانیت کے لئے کام کررہا ہے اسکے خلاف بھی نفرت انگیز مہم چلائی جاتی رہی ہے۔
140526113234_anti_ahmadiyya_pamphlet_624x351_saapk.jpg

اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ جلد از جلد پاکستان پر اپنے فضل اور رحم کی نظر فرمائے۔
 
Top