چند اشعار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زھرا علوی

محفلین
"ڈھلتی ہوئی اس شب کا سفر دیکھ رہے ہیں
اک ہجر میں اک وصل مگر دیکھ رہے ہیں

ہونٹوں پہ سلگتی ہوئی تشنہ سی قیامت
آنکھوں میں بپا ایک حشر دیکھ رہے ہیں

ترتیبِ تخیّل کی یہ ناکام سی کاوش
اور جہدِ مسلسل کا ثمر دیکھ رہے ہیں"

زہرا علوی
 
میں تعریف کرونگا تو لوگ کہیں گے کی سعود صاحب تعریف کر رہے ہیں :)

اس لئے اتنا کہوں گا کہ
آنکھوں میں بپا ایک حشر دیکھ رہے ہیں
میں حشر کے صحیح تلفظ میں مجھے شبہ ہے۔ اگر ش پر زبر کے ساتھ ہے تو خیر ورنہ ساکن ہوا تو اساتذہ گوش مالی کریں گے آپ کی۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
اشعار خوب ہیں زہراء لیکن سعود کی بات درست ہے۔ حشر میں ش ساکن ہے، اس لئے قافیہ ہی غلط ہو گیا ہے۔ اس کو تبدیل کر دیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھے اشعار ہیں آپ کے زھرا علوی صاحبہ، بہت داد قبول کیجیئے۔

ابنِ سعید صاحب کی بات بالکل بجا ہے، دوسرے شعر کا قافیہ غلط ہو گیا ہے سو مکمل تبدیلی چاہتا ہے۔
 

زھرا علوی

محفلین
"ہونٹوں پہ سلگتی ہوئی تشنہ سی قیامت
آنکھوں میں تباہ ایک دہر دیکھ رہے ہیں"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں نے مصرعے مٰن تبدیلی کی کوشش کی ہے
اساتذہ کی رائے درکار ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
دہر زمانے کے معنی میں؟
پر اس کا بھی عین کلمہ ساکن ہے۔ (اردو کا کنفرم نہیں کہہ سکتا پر عربی میں تو دھر کا ہ ساکن ہے)

ارشاد ربانی ہے:
ھل اتیٰ علیٰ الانسان حین من الدھر لم یکن شیئا مذکورہ (سورۃ الدھر)
 
میری عادت ہے کہ جب کبھی اعتراض کرتا ہوں‌ تو کوئی متبادل بھی بتانے کی کوشش کرتا ہوں پر کیا کروں عقل شریف میں کوئی شگوفہ بھی نہیں کھل رہا۔ اور دوسرے اساتذہ سے مرعوب ہوں سو الگ۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
دہر کے تلفظ کی غلطی ہی نہیں، اس مصرعے میں تو تباہ کا الف بھی گر رہا ہے۔
آنکھوں میں کھنڈر قافیہ کچھ فٹ ہو، لیکن مصرع مکمل بدلنا پڑے گا۔
 
Top