چند اشعار (تک بندی) برائے اصلاح

محمد فائق

محفلین
ہمسفر تو اگر نہیں بنتا
کوئی زادِ سفر نہیں بنتا

چند لوگوں کے مان لینے سے
راہزن راہبر نہیں بنتا

زندگی بھر تراشتے رہیو
سنگ شیشہ مگر نہیں بنتا

آپ محلوں کی بات کرتے ہو
ہم سے چھوٹا سا گھر نہیں بنتا

ہم بھی عزت مآب کہلاتے
کاش معیار زر نہیں بنتا
 

الف عین

لائبریرین
آپ محلوں کی بات کرتے ہو
یہ مصرع یوں ہونا چاہیے
آپ محلوں کی بات کرتے ہیں!
باقی درست ہیں اشعار، بلکہ پوری غزل ہی ہے شاید
 
Top