فارقلیط رحمانی سر ،
محمداحمد بھائی،
انیس الرحمن بھائی اور وہ تمام احباب جن کو پنجابی نہیں آتی ان کے لیے لفظی ترجمہ پیش ہے۔
تلمیذ سر سے درخواست ہے کہ اگر کوئی کمی کوتاہی رہ جائے تو رہنمائی فرما دیں
لا بیٹھا واں شک دا بوٹا
جِتھے صابر بندا نپیا
اوتھے اُگیا اَک دا بوٹا
ترجمہ:
دل کو چیر کے یہ پودا پکتا ہے
یہ جو شک کا پودا میں لگا بیٹھا ہوں
جہاں صابر آدمی دفنایا تھا
وہاں آک کا پودا اگ آیا ہے
-----------------
تارے کھا کھا پِھٹیاں راتاں
تاں نیں دن توں چِٹیاں راتاں
سورج نئیں، میں قلم وکھائی
دو دو ہتھی پِٹیاں راتاں
ترجمہ:
تاروں کی خوراک سے رات کی صحت کا قابل دید ہے
اور اسی خوراک کی وجہ سے یہ دن سے بھی زیادہ سفید ہیں
سورج نہیں، میں نے صرف قلم دکھائی تھی
اور رات نے دو دو ہاتھوں سے سینہ کوبی کی
-----------------
پَویں پُردا ریندا واں
فِر وی تُردا ریندا واں
اتھرو چَکھ کے ویکھے نیں
لوں ناں کھردا ریندا واں
ترجمہ:
بے شک میں پگھلتا رہتا ہوں
لیکن پھر بھی چلتا رہتا ہوں
آنسوؤں کو چکھ کر دیکھا ہے
روئیں روئیں سے گھلتا رہتا ہوں