قیصرانی
لائبریرین
السلام و علیکم! امید ہے کہ آپ سب حضرات بخیریت ہوں گے۔ ابھی میںنے ایک پیغام لکھا، پھر پڑھا تو ڈر گیا کہ میں “مبتدی“بن گیا ہوں، اگر میں“نا تجربہ کار“ یا “نو آموز“ کہلاوّں تو شاید اتنا ڈر نہ لگے۔ خیر، ایک اور بات کہنی ہے کہ کی صرف مرد حضرات مختلف پروگرام بھیج سکتے ہیں؟ورنہ اگر“شامل کرنے والا“ کی بجائے “شامل کنندہ“ کا لفظ شاید بہتر لگے؟اس کے علاوہ “سمایلیز آن ہیں“کی بجائے اگر “مسکراہٹیںبکھر رہی ہیں“ ہو تو کیسا لگے گا؟ کام کی بات یہ ہے کہ میں کمپیوٹر کے حوالے سے تعلیم دینے والااستاد ہوں۔ مگر ڈیٹابیس، پروگرامنگ اور دیگر چیزیں میرے لئے نئی نہیںہیں۔ اگر کسی کتاب کو برقیانہ(مجھے یہ اصطلاح سب سے اچھی لگی)چاہیںتو مجھے کتاب بھیج دیں، انشاّاللہ آپ کو مایوسی نہیں ہوگی۔
قیصرانی(محمد منصور)
قیصرانی(محمد منصور)