چند حسینوں کے خطوط ، چند تصویرِ بُتاں ( تبصرہ جات )

ظفری

لائبریرین
ظاہر ہے کہ اگر تم خود اپنے بارے وہی رائے رکھو جو ساری دنیا رکھتی ہے تو اپنی نظروں میں کہاں سے کہاں پہنچ جاؤ گے :)
ہر سچا عاشق ایسے ہی سوچتا ہے ۔ یہ معراج بھی کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے ۔
کچھ تو لوگ کہیں گے ، لوگوں کا کام ہے کہنا ۔۔ بس بندہ ڈھیٹ ہونا چاہیئے ۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ مستقل مزاج ہونا چاہیئے ۔ :heehee:
 
قیصرانی

یہ متفق صرف سیکنڈ لاسٹ فقرے کے لئے :p
 
شمشاد

لائبریرین
دھیان رہے ۔۔۔ ابھی محفل کی سالگرہ کی اقساط اختیام پذیر نہیں ہوئیں ۔ پچھلی قسط میں " منی بدنام ہوئی " اور " شیلا کی جوانی " کا قصہ منظرِ عام پر آچکا ہے ۔سوچ لیں کیوں نیا اسکینڈل کھڑا نہ ہوجائے کہ آپ واحد اس مملکتِ خداداد اردو محفل کے وزیرِ اعظم ہیں ۔ ہم نہیں چاہتے کہ آپ بھی کہیں " کھر" کیساتھ نہ گردانے جائیں ۔ ;)
کھر کی خیر ہے، خطرہ خر کی طرف سے ہے سو اس سے بچے ہوئے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
ہم آج بہت موڈ میں تھے ۔ سوچا کہ آج اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ مگر یاد آیا کہ کمپیوٹر پر مسلسل کام کی وجہ سے ہمارے لیئے ایک عدد چشمہ کا انتخاب ہوچکا ہے ۔اور ڈاکٹر نے دیر تک کمپیوٹر اسکرین پر رہنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے ۔ چشمہ دسمبر 29 کو متوقع ہے ۔ اس کے بعد ہی جلد ہی کچھ نئے عشق ۔۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ نئے قصوں کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں ۔ ;)
 
سید ذیشان

محفلین
ہم آج بہت موڈ میں تھے ۔ سوچا کہ آج اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ مگر یاد آیا کہ کمپیوٹر پر مسلسل کام کی وجہ سے ہمارے لیئے ایک عدد چشمہ کا انتخاب ہوچکا ہے ۔اور ڈاکٹر نے دیر تک کمپیوٹر اسکرین پر رہنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے ۔ چشمہ دسمبر 29 کو متوقع ہے ۔ اس کے بعد ہی جلد ہی کچھ نئے عشق ۔۔۔ ۔۔ میرا مطلب ہے کہ نئے قصوں کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں ۔ ;)

چشمہ قریب کی نظر کا ہے یا دور کا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اب پھڑے گئے ہو سرکاااار!!! :LOL:
مذاق برطرف، میری بہت ساری بلکہ شاید ساری ہی تصاویر جو محفل پر شیئرڈ ہیں، سب میں چشمہ موجود ہے۔ ویسے میری دور کی نظر کمزور ہے۔ اگر پہلی عینک ٹھیک نمبر کی لگی ہوتی تو نظر اتنی کمزور نہ ہوتی۔ پہلی عینک والا حادثہ 2006 کے اوائل میں ہوا تھا
 
شمشاد

لائبریرین
ہم آج بہت موڈ میں تھے ۔ سوچا کہ آج اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہیں ۔ مگر یاد آیا کہ کمپیوٹر پر مسلسل کام کی وجہ سے ہمارے لیئے ایک عدد چشمہ کا انتخاب ہوچکا ہے ۔اور ڈاکٹر نے دیر تک کمپیوٹر اسکرین پر رہنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے ۔ چشمہ دسمبر 29 کو متوقع ہے ۔ اس کے بعد ہی جلد ہی کچھ نئے عشق ۔۔۔ ۔۔ میرا مطلب ہے کہ نئے قصوں کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں ۔ ;)
اب تو پھر آنکھیں چار ہونے کی بجائے یا تو چھ ہوا کریں گی اور اگر "وہ" بھی چشمے والی ہوئی تو آنکھیں آٹھ ہوا کریں گی۔
 
Top