چند سوالات

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آج دوپہر ایک دوست نے دو سوال کیے تو سوچا کہ آپ سے معلومات ھاصل کروں:

1)ناول کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں، مثلاً پلاٹ، مکالمہ، وغیرہ؟
2) علامہ اقبال نے جو پیپرز دیے تھے، ان میں سے کسی کا کوڈ 5620 تھا، اگر ہے تو کیا وہ کہیں سے مل سکتا ہے؟

دوسرا سوال تو مجھے بہت عجیب سا لگ رہا ہے،
 
یوسف-2

محفلین
1)ناول کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں، مثلاً پلاٹ، مکالمہ، وغیرہ؟
جواب: ناول کا بنیادی جزو کہانی ہے، جو کسی معینہ پلاٹ کے گرد گھومتی ہے۔ناول میں مکالمہ کا ہونا یا نہ ہونا کوئی معنیٰ نہیں رکھتا۔ ناول کی ایک خاص بات کیریکٹرائزیشن بھی ہے کہ کہانی کہ تمام کردار واضح اور کہانی کے اندر ہوتے ہیں، باہر یا بھرتی کے نہیں ہوتے۔ ناول کو طویل کہانی بھی کہہ سکتے ہیں کہ طوالت، ناول کا خاصہ ہے۔ یہ وہ واحد صنف سخن ہے، جو ایک پوری کتاب میں سماتا ہے۔ بلکہ بعض ناول تو کئی (عام ضخامت) کتب کے برابر بھی ہوتے ہیں جیسے قراۃ العین کا آگ کا دریا وغیرہ۔ ناول کی ایک اور خوبی اس کی روانی ہے۔ جس تیزی سے ایک ناول پڑھا جاتا یا پڑھا جاسکتا ہے، اس تیزی سے افسانے، ڈرامے، مضامین یا شاعری کو پڑھا نہیں جاتا یا پڑھا نہیں جاسکتا۔
 
شکریہ یوسف بھائی
 
Top