چند لطیفے

شمشاد

لائبریرین
تین شرطیں

ایک فلمی اداکارہ کی بلی ایک چوہے پر جھپٹی۔ چوہے نے حسرت بھری نظروں سے اداکارہ کی طرف دیکھا اور بولا "اگر تم اس بلی سے میری جان چھڑا دو تو میں تمہاری کوئی سی بھی تین شرطیں پوری کر دوں گا۔"

"کیا واقعی؟" اداکارہ خوشی سے چلائی۔

"سب سے پہلے میرے لیے ہیرے و جواہرات کا ڈھیر لگا دو۔"

"ابھی لو" چوہے نے چھت کی طرف اشارہ کیا اور اشرفیوں اور ہیرے و جواہرات گرنے لگے۔

"میری دوسری خواہش یہ ہے کہ میری جوانی اور حسن ہمیشہ قائم رہے۔"

"تمہاری یہ خواہش بھی پوری ہوئی۔"

"اور میری تیسری خواہش ہے کہ ۔۔۔۔" فلمی اداکارہ نے خوشی سے سرشار ہوتے ہوئے کہا "تم ایک حسین شہززدے کے روپ میں آ کر مجھ سے شادی کر لو۔"

چوہا بلی کی مُڑا اور بولا "تو آگے بڑھ کر مجھے کھاتی کیوں نہیں کم بخت۔ کیا تو بھی یہ چاہتی ہے کہ میں تباہ و برباد ہو جاؤں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
اطلاعی گھنٹی بجی۔ خادم نے دروازہ کھولا۔ ساجد صاحب کے دوست عاطف بٹ کھڑے تھے۔ انہوں نے خادم سے پوچھا "ساجد کہاں ہے؟"

"وہ تو گھر پر نہیں ہیں۔ سفر پر گئے ہیں۔" خادم نے جواب دیا۔

بٹ صاحب نے پوچھا "کیا سیر و تفریح کے لیے گئے ہیں؟"

خادم نے نفی میں سر ہلایا اور کہا "میرے خیال میں سیر و تفریح کے لیے نہیں گئے کیونکہ بیگم صاحبہ بھی ساتھ گئی ہیں۔"
 
Top