چوہدری اسلم کو کراچی پولیس چیف نے فون کرکے دفتر بلایا - اہلیہ نورین

کاشفی

محفلین
1-13-2014_7606_1.gif

ماخذ: جنگ
 
آخری تدوین:

ساجد

محفلین
پاکستان میں پے در پے حکومتی اداروں اور اہلکاروں پر ہونے والے حملوں سے اس بات کو بہر حال تقویت مل رہی ہے کہ انہی اداروں میں کہیں نہ کہیں سے طالبان کو مخبری ملتی ہے ۔ میری بات کو کسی اور تناظر میں نہ دیکھا جائے یہ عمومی تبصرہ ہے ۔
 
گرائیں

محفلین

چوہدری اسلم کے علاوہ بھی تو سینکڑوں پولیس اہلکار گزشتہ ایک دہائی میں ہلاک ہوئے۔ پھر تو ان سب کے بچوں کو بیرون ملک تعلیم دلوانی چاہئے اور ان سب کو ، قطع نظر اس بات کے کہ وہ اہل بھی ہیں یا نہیں، پولیس میں ڈریکٹ ڈی ایس پی لگا دینا چاہئے۔
مجھے سمجھ نہیں آ رہا اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ ہر جگہ قواعد کی خلاف ورزی دھڑلے سے ہو رہی ہے۔ اور لوگ سر عام مطالبات بھی پیش کر رہے ہیں۔ مستزاد یہ کہ ان ا حمقانہ مطالبات پر کوئی اعتراض بھی نہیں کرتا۔
 
ظفری

لائبریرین

پاکستان کے حصول کے لیئے بے انتہا رہنما آئے اور سب نے جانفاشانی اور لگن سے کام بھی کیا ۔ کیا وجہ ہے کہ صرف قائدِ اعظم کو بابائے قوم گردانا جاتا ہے ۔ باقی کیا اس کے اہل نہیں تھے ۔ ؟
 
گرائیں

محفلین
بابائے قوم کی اولاد میں سے کتنوں کو سرکاری خرچ پر بیرون ملک تعلیم دلائی گئی اور کتنوں کو " صاحبزادہء بابائے قوم" کے عہدے دئیے گئے۔
 
گرائیں

محفلین
آپ سب کی جذباتی لگن اپنی جگہ پر، مگر اس طریقہ کار کو ختم ہونا چاہئے۔ چوہدری اسلم شہید نے جو بھی خدمات انجام دیں، رضاکارانہ طور پر انجام نہیں دیں۔ انھوں نے اپنے عہدے کا استعمال کیا،تنخواہ لی، اس عہدے کے ساتھ مہیا تمام سہولیات کا کسی بھی پولیس آفیسر کی طرح کما حقہ استعمال کیا۔ اور اس ملک میں کتنے ڈی ایس پی ہوں گے جو کراچی میں، ڈیفنس میں رہائش گاہیں رکھتے ہوں گے۔ بالخصوص جب وہ اے ایس آئی بھرتی ہو کر ایس ایس پی بنے ہوں۔

اس لئے چاہے آپ جو بھی ہوں، چوہدری اسلم کے مبینہ قاتلین، یعنی طالبان کے مخالف ہوں یا لبرل ہوں، ترقی پسند ہوں یا رجعت پسند ہوں، پی پی پی کے ہوں یا پی ٹی آئی کے، آپ سب کو متفق ہونا ہوگا کہ اس قسم کی سطحی جذباتیت معاشرے میں تخریب پیدا کرے گی، تعمیر نہیں۔
 
x boy

محفلین
بابائے قوم کی اولاد میں سے کتنوں کو سرکاری خرچ پر بیرون ملک تعلیم دلائی گئی اور کتنوں کو " صاحبزادہء بابائے قوم" کے عہدے دئیے گئے۔
شکریہ بھائی جی
جو بھی سرکاری خرچ پر باہر جاتا ہے مشکل سے پلٹ کر پاکستان کی طرف دیکھتا ہے
جبکہ معاہدے میں یہ ہوتا ہے کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں ایک معینہ
مدت اپنی سروس پیش کرے گا۔ کچھ حقیقی مثالیں ہیں جو میں آپ کو پیش کرسکتا ہوں
لیکن اس میں قومیت کی بات آجائیگی سیاستی سفارشوں کی باتیں آجائنگی اس لئے اجتناب بہتر ہے
 
آصف اثر

معطل
پاکستان میں پے در پے حکومتی اداروں اور اہلکاروں پر ہونے والے حملوں سے اس بات کو بہر حال تقویت مل رہی ہے کہ انہی اداروں میں کہیں نہ کہیں سے طالبان کو مخبری ملتی ہے ۔ میری بات کو کسی اور تناظر میں نہ دیکھا جائے یہ عمومی تبصرہ ہے ۔
جی بالکل۔ ایم کیو ایم کی مثال ہمارے سامنے ہیں۔ اپنے دورِ حکومت میں پولیس میں اپنے بہت سے جاسوس بھرتی کررکھے ہیں۔ دنیا کی تقریبا ہر فورس اور فوج میں دشمن کے جاسوسوں کی موجودگی بعید ازقیاس نہیں ہوتی۔
 
گرائیں

محفلین
نوٹ کریں ۔ میں نے آپ کے اقتباس کے کس حصے سے اختلاف کیا ہے ۔
اگر آپ پہیلیاں بُھجوانے بجھوانے کی بجائے صراحت سے لکھ دیں تو شائد میں کوئی غلط رائے قائم کرنے سے بچ جاؤں۔ مجھے علم نہیں سینکڑوں پولیس اہلکار جیسے الفاظ کو نشان زد کر کے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔
پھر یہ کہ میں محفل پہ اتنا باقاعدہ آتا نہیں، لہٰذا میں اپ کا مزاج شناس بھی نہیں کہ ابروئے یار کے اشارے کو سمجھ جاؤں۔ لہٰذا آپ جب تک کچھ کہیں گے نہیں، میرے کچھ کہنے کا فائدہ نہ ہوگا۔
 
گرائیں

محفلین
الطاف حسین نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کا قتل بعض اداروں کی آپس کی چپقلش کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے۔ کیا ہوگیا ہے ان کو؟ ٹی ٹی پی نے چوہدری اسلم کی ہلاکت کی ذمہ داری لی ہے۔ اور یہ موصوف کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ :grin:
 
کاشفی

محفلین
مجھے اگنورڈ لوگوں کے پیغامات اور ان کی بنائی ہوئی لڑیاں نظر نہیں آرہی ہیں۔۔۔۔واٹ از دز۔۔۔
میری بےچین روح پُرسکون ہے۔۔الحمداللہ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس سنجیدہ پوسٹ کو پڑھتے ہوئے سیاسی زمرے پر تین حرف بھیجنے ہی والا تھا کہ آخری تین چار تبصروں پر بے اختیار ہنسنے پر مجبور ہو گیا۔

خوش رہیں ہمارے سب دوست ۔۔۔۔!
 
Top