حجاب
محفلین
[align=right:b26dff1ae5]چکن ویجی مصالحہ رائس۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
باسمتی چاول ۔ایک کلو۔
چکن ۔ اُبلی ہوئی چھوٹے ٹکڑوں میں آدھا کلو۔
گاجر ۔کدّو کش کی ہوئی۔ 4 عدد۔
مٹر ۔اُبلے ہوئے ایک پاؤ۔
بند گوبھی۔باریک کٹی ہوئی۔ایک پاؤ۔
آلو ۔ایک پاؤ فرنچ فرائز کی طرح کاٹ کر چپس بنا لیں۔
پیاز ۔ایک عدد۔
لہسن و ادرک کا پیسٹ ۔دو چائے کے چمچے۔
نمک ۔ایک کھانے کا چمچہ۔
ہلدی۔آدھا چائے کا چمچہ۔
کُٹی ہوئی سرخ مچ۔دو چائے کا چمچہ۔
دہی۔ایک کپ۔
اجینوموتو۔دو چائے کے چمچے۔
تیز پات۔دو پتّے۔دار چینی۔دو ٹکڑے۔
زردے کا رنگ۔تھوڑے سے دودھ میں گھول لیں۔
انڈے۔چھ عدد۔چٹکی بھر نمک اور چٹکی بھر زردے کا رنگ ملا کر پھینٹ لیں۔
تیل یا گھی۔آدھا پاؤ۔
ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
چاولوں کو نمک ،دار چینی اور تیز پات ڈال کر ایک کنّی اُبال کر نتھار لیں۔اب ایک دیگچی میں آئل گرم کر کے باریک کتری ہوئی پیاز سنہری کر یں اور اُس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر دیں ۔ایک منٹ تک فرائی کرنے کے بعد بمعہ اجینوموتو اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے پکائیں۔کچھ دیر بعد دہی بھی ڈال دیں ۔اور جب دہی کا پانی خشک ہونے لگے تو گاجر شامل کریں اور جب آئل الگ ہونے لگے تو اس میں بند گوبھی ،چکن اور مٹر ڈال کر چند منٹ تک پکانے کے بعد اُتار لیں۔فرائنگ پین میں انڈوں کو دو بڑے کھانے کے چمچ آئل ڈال کر آملیٹ بنا لیں اور پھر انڈوں کے لمبائی میں فنگر چپس کی طرح ٹکڑے کر لیں۔اب اُبلے ہوئے چاولوں کے تین حصّے کر لیں کُھلے منہ کے بڑے دیگچے میں ایک حصہ چاول بچھائیں اور پھر چکن اور سبزیوں کا آدھا آمیزہ ،آدھے انڈے اور آلو کے چپس کی تہہ لگا دیں۔اس کے بعد پھر چاول اور چکن جبکہ آخری تہہ چاول کی لگا کر اوپر سے چپس اور انڈے ڈال دیں اور زردے کا رنگ چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم لگا دیں مزیدار چکن ویجی رائس تیار ہیں۔[/align:b26dff1ae5]