چپکے سے - سادھنا سرگم

فرخ منظور

لائبریرین
چپکے سے - سادھنا سرگم
فلم: ساتھیا
موسیقی: اے - آر رحمان
شاعر: گلزار

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=MNhmYpjqRj8&feature=related"]YouTube - Chupke se - Film Saathiya[/ame]
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ اے رحمان کی کیا ہی با ہے

مجھے اسکا وہ گانا زیادہ پسند ہے جو عدنان کی آواز میں ہے

لیکن مجھے یہ زیادہ پسند ہے عدنان کو تو ٹھیک طرح سے گانا بھی نہیں‌ آتا - اس گانے میں اے آر رحمان میں ایسا ردھم استعمال کیا ہے جیسے روئی دھنکنے کی آواز کا ردھم ہوتا ہے - اور گلزار نے "ماروا کے راگ " اور "میر کی بات" کا ذکر چھیڑ کر عجیب رنگ بھر دیا ہے -
 

فرخ منظور

لائبریرین
چپکے سے، رات کی چادر تلے
چاند کے بھی آہٹ نہ ہو، بادل کے پیچھے چلیں
جلے قطرہ قطرہ، گلے قطرہ قطرہ ،
رات بھی نہ ہلے، آدھی آدھی

فروری کی سردیوں کی دھوپ میں
مندی مندی انکھیوں سے دیکھنا
ہاتھ کی آڑ سے، نمّی نمّی ٹھنڈ اور آگ میں
ہولے ہولے ماروا کے راگ میں،
میر کی بات ہو
دن بھی نہ ڈوبے، رات نہ آئے، شام کبھی نہ ڈھلے
شام ڈھلے تو صبح نہ آئے، رات ہی رات چلے
چپکے سے، رات کی چادر تلے
چاند کے بھی آہٹ نہ ہو، بادل کے پیچھے چلیں

تجھ بنا پگلی پروئی
آکے میری چنری بھر گئی
تو کبھی ایسے ہی گلے لگ جیسے یہ پروئی
آ گلے لگ جیسے یہ پروئی
ساتھیا سن تو کل جو مجھ کو نیند نے آئے
پاس بلا لینا۔ گود میں اپنی سر رکھ لینا
لوری سنا دینا
چپکے سے لگ جا گلے
رات کی چادے تلے
چاند کے بھی آہٹ نہ ہو
بادل کے پیچھے چلیں

 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم سخنور جی
بہت شکریہ ۔
اس گانے کو تحریر کرنے کا ۔

ساتھیا سن تو
کل جو مجھ کو نیند نہ آئے
پاس بلا لینا۔
گود میں اپنی سر رکھ لینا
لوری سنا دینا​
اک عجیب ہی سرگم ہے ۔
نایاب
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ جناب نایاب صاحب۔ لیکن اس گیت میں آپ کو عجیب کیا لگا؟ کچھ ہمیں بھی بتائیے۔ :)
ویسے سرگم تو سات سروں کو کہتے ہیں۔
سا۔ رے ۔ گا۔ ما۔ پا ۔ دھا۔ نی
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم سخنور جی
سدا خوش رہیں آمین
تنہائی کا عالم ہو ۔
اپنوں سے دوری ہو ۔
پھر ہلکی سی آواز میں یہ سات سر محسوس کییجئے گا ۔
" ساتھیا سن تو (یہ سر صرف من آنگن میں بسنے والے کے لیے اک پکار )
کل جو مجھ کو نیند نہ آئے ۔ ( اکیلے پن کا ڈر )
پاس بلا لینا ( طلب دل و جاں )
گود میں اپنی سر رکھ لینا ( یہ دو سر اکٹھے ہیں دو ان مختلف ہستیوں سے بیک وقت اک طلب جو سچے پیار کا خزانہ اپنے دامن میں لیے رہتی ہیں )
لوری سنا دینا " (یہ بھی دو سر )
سخنور جی پیار کو پیار ہی رہنے دو کہ سب رشتے پیار کے محتاج ۔
پیار محبت و چاہت اک ایسا جذبہ جو صرف اک متھی میں سماجانے والے دل میں جب جنم لیتا ہے تو وہ دل اس ہستی عظیم کا گھر کہلاتا ہے جسکا عرش پوری کائنات کو گھیرے ہوئے ہے ۔ اور نفس کی گمراہی تو اپنی جگہ ۔
سا ۔ رے ۔ گا ۔ ما ۔ پا ۔ دھا ۔ نی
یہ محسوسات ہیں جو کسی کی اس صدا سے منسلک جو وچھوڑے کی دین ہے ۔
اور وچھوڑا کیا ہوتا ہے ۔ ؟
لفظ ساتھ چھوڑ جاتے ہیں جب روح دھانی رنگ کو سمجھ لیتی ہے ۔
نایاب
 
Top