چڑھتا سورج، دھیرے دھیرے، ڈھلتا ہے، ڈھل جائے گا۔

موسیقی کے ساتھ ہونے سے اِس کلام کی اثر آفرینی پر کیا فرق پڑتا ہے؟ (مکمل سوال پوسٹ میں)

  • کچھ کہہ نہیں سکتا۔ دو چار دفعہ سُن کر دیکھوں گا/ گی۔

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    4

محمداحمد

لائبریرین

یہ بہت اچھا کلام ہے۔ اور کافی عبرت انگیز بھی ہے۔ تاہم دوستوں کی رائے اس بار پر چاہیے کہ آیا موسیقی کے ساتھ ہونے سے اس کی اثر آفرینی اور عبرت انگیزی پر کیا فرق پڑتا ہے؟
 
آخری تدوین:
ابھی دفتر میں ہوں۔ لہٰذا سن نہیں سکتا۔
مگر میری ایک عمومی رائے یہ ہے کہ موسیقی کے بغیر الفاظ کا تاثر گہرا ہوتا ہے۔ البتہ پڑھنے والے کے آواز و انداز بھی اثر پذیری میں فرق ڈاتے ہیں۔ :)
 
ابھی سننے کا موقع مل گیا ہے۔ میری رائے میں تو یہاں موسیقی نے اثر کو زائل کیا ہے۔
جب الفاظ میں جان ہو تو موسیقی کی بدولت آنے والا لمبا وقفہ اس کے تاثر کو کمزور کرتا ہے۔
 
عاطف ملک

محفلین
اگر آپ کا سوال اس کلام کے حوالے سے ہے تو میری رائے میں کمپوزیشن کی وجہ سے اس کلا کا تاثر زائل ہو رہا ہے۔
اگر بالعموم موسیقی اور کلام کے باہمی تعلق کے متعلق استفسار فرمایا ہے تو اس میں کلام،موسیقی،پڑھنے والا اور ان عوامل کا باہمی ربط کلام کی اثر آفرینی پر اثر انداز ہوتا ہے :)
یہ ISI مارکہ ٹیگ کیسے کرتے ہیں؟؟؟ :p
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ابھی سننے کا موقع مل گیا ہے۔ میری رائے میں تو یہاں موسیقی نے اثر کو زائل کیا ہے۔
جب الفاظ میں جان ہو تو موسیقی کی بدولت آنے والا لمبا وقفہ اس کے تاثر کو کمزور کرتا ہے۔

ہممممم۔۔۔۔۔!

اگر آپ کا سوال اس کلام کے حوالے سے ہے تو میری رائے میں کمپوزیشن کی وجہ سے اس کلا کا تاثر زائل ہو رہا ہے۔
اگر بالعموم موسیقی اور کلام کے باہمی تعلق کے متعلق استفسار فرمایا ہے تو اس میں کلام،موسیقی،پڑھنے والا اور ان عوامل کا باہمی ربط کلام کی اثر آفرینی پر اثر انداز ہوتا ہے :)

ویسے تو موسیقی اور شاعری کا بندھن ہوتا ہی ہے اور خوب ہوتا ہے۔ میرا استفسار عبرت انگیزی کی بابت تھا۔

کیونکہ موسیقی آپ کو لطف و انبساط کی جانب مائل کرتی ہے اور عبرت آپ سے توبہ توبہ کرواتی ہے۔ :)

یہ ISI مارکہ ٹیگ کیسے کرتے ہیں؟؟؟ :p

اپنی یادداشت اور دوستوں کی محبتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے یہ سب حرکتیں کرنا پڑتی ہیں۔ :)
 
منحصر ہے مختلف اجزائے ترکیبی پر. ہمارے استاد محترم تو اچھی موسیقی کے حامی ہیں
1- لیکن وہ جس کا ربط کلام سے بنتا ہو.
2- اور پڑھنے کے وقفے قدرتی ہوں، پڑھتے ہوئے خود بنائے جائیں نہ بعد میں دوران تدوین بنائے گئے ہوں.
اس صورت میں موسیقی لطف دیتی ہے.
بصورت دیگر آپ ضیا محی الدین یا راحیل فاروق سا پڑھ جانتے ہوں.
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کلام اچھا ہے۔ عام طور پہ موسیقی کلام کو کا مزہ اور اثر دوبالا کر دیتی ہے۔ نصرت فتح علی خان اور عابدہ پروین کی مثالیں سامنے ہیں لیکن شاید یہاں موسیقار انصاف نہیں کر سکا کلام کے ساتھ۔
 
Top