ماوراء
محفلین
چکن الا کیو
آلو (ابلے ہوئے،درمیانے سائز کے) ۔۔۔ 2 عدد
چکن(ابلا ہوا)۔۔۔ 1 کپ
مسٹرڈ پوڈر۔۔ ½ چائے کی چمچ
انڈا ۔۔1 عدد
تیل ۔۔۔تین کپ
سیاہ مرچ۔۔ 1 چائے کا چمچ
بریڈکرامز۔۔2 کپ
نمک ۔۔۔1 چائے کا چمچ
مکھن۔۔۔
مرغی کی ٹانگوں کی ہڈیاں۔۔۔4۔6 عدد
ترکیب:-
1 ۔ آلو ابال کر پیس (Mash)لیں۔ اور ان میں مرغی کے گوشت کو ہاتھوں سے باریک کر کے ملائیں۔نمک مرچ اور مسٹرڈ بھی ملا دیں۔2 ۔ مرغی کی ٹانگ کی ہڈی کے موٹے سرے کے اطراف ہاتھ سے مکھن لگا کر گولا سا بنا دیں۔ پھر اس کے اطراف اور نیچے ہڈی کے آخر تک اس طرح آلو والا آمیزہ صفائی سے لگائیں کہ خوبصورت سی ٹانگ دکھائی دے۔
3 ۔ ان آلو لگی ٹانگوں کو انڈا پھینٹ کر اس میں Dip کر کے خشک بریڈ کرامز میں رول کریں۔
4 ۔ آئل کو درمیانہ گرم کر کے درمیانی آنچ پر “الاکیو“ کو تل تل کر گولڈن براؤن کر لیں۔ بالکل خستہ سی ہو جائیں۔
5 ۔ خوبصورت سی ڈش میں رکھ کر اطراف میں سلاد کے ساتھ پیش کریں۔