چکن اینڈ ویجی ٹیبل سِزلر ۔

حجاب

محفلین
[align=right:f9e29c4332]چکن اینڈ ویجی ٹیبل سزلر۔
-------------------------------------------------
اجزاء ۔
چکن بریسٹ ( چھوٹی بوٹیاں کٹی ہوئی ) ایک پیالی۔
پیاز ۔ ایک عدد۔
شملہ مرچ ۔ ایک عدد۔
ٹماٹر ۔ دو عدد ۔
ادرک لہسن کچلا ہوا ۔ ایک کھانے کا چمچ۔
لال مرچ کُٹی ہوئی ۔ ایک چائے کا چمچ ۔
ٹماٹر کا پیسٹ ۔ آدھی پیالی۔
نمک ۔ حسبِ ضرورت ۔
کوکنگ آئل ۔ دو سے چار کھانے کے چمچ۔

ترکیب ۔
--------------------
چکن میں نمک ، ادرک لہسن ، لال مرچ لگا کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیئے رکھ دیں ۔فرائنگ پین میں آئل ڈال کر دو یا تین منٹ کے لیئے گرم کریں ۔ پھر آنچ تیز کرکے چکن کو گولڈن فرائی کر لیں ۔ اب شملہ مرچ ، پیاز اور ٹماٹر ( سب ایک سائز کے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ) ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں ، آخر میں ٹماٹر کاپیسٹ ڈال کر پانچ منٹ کے لیئے فرائی کریں ۔چکن سزلر تیار ہے ، گارلک بریڈ یا اُبلے ہوئے چاول کے ساتھ گرما گرم نوش کریں ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
[/align:f9e29c4332]
 

ماوراء

محفلین
اچھی ترکیب ہے۔ میں سوچ رہی تھی کہ حجاب نے کافی دنوں سے کوئی ترکیب پوسٹ نہیں کی۔ :D
 

حجاب

محفلین
شکریہ ماوراء ، ہاں کافی ٹائم ہو گیا تھا کوئی پوسٹ نہیں کی تھی کچن کارنر میں ، باتوں میں لگ گئی ہوں نا اب اس لیئے :)
 

ماوراء

محفلین
نہیں، یہ ہم پر ہوتا ہے کہ ہم کس بات کو کتنا بڑھاتے ہیں یا کہاں روک دیتے ہیں۔ چلو۔ اب رپلے نہ کرنا۔ :wink:
 
Top