چکن شاشلک

عیشل

محفلین
اشیاء:
1)چکن بون لیس: 2/1 کلو
2)لہسن ادرک کا پیسٹ:2/1 ٹی سپون
3)مسٹرڈ پیسٹ:2/1 ٹی سپون
4)لال مرچ:2/1 ٹی سپون
5)نمک:2/1 ٹی سپون
6)سفید مرچ:2/1 ٹی سپون
7)اجینو موتو:2/1 ٹی سپون
8)سویا سوس:2 ٹی سپون
9)سرکہ:2 ٹی سپون
10)چینی:2/1 ٹی سپون
11)تیل:2 ٹی سپون
12)اسٹکس:حسب ِ ضرورت
13)شملہ مرچ:2 عدد(کیوب میں کٹی ہوئی)
14)ٹماٹر:2 عدد(کیوب میں کٹی ہوئی)
15)پیاز:2 عدد(کیوب میں کٹی ہوئی)

ترکیب:

نمبر 2 سے لے کر نمبر 11 تک تمام اجزاء مکس کریں اور چکن میں اچھی طرح لگا دیں۔30 منٹ کے لیئے رکھ دیں۔اب تمام سبزیاں بھی کیوب میں کاٹ کر میریناشن میں مِلا دیں۔اب چکن اور سبزیاں اسٹک پر لگائیں۔(پہلے پیاز،پھر ٹماٹر پھر شملہ مرچ پھر چکن)۔ایک ٹیبل سپون میں فرائی کریں۔

سوس:
اشیاء:کیچپ:2/1 کپ
سرکہ:2/1 کپ
کٹی ہوئی لال مرچ:2/1 ٹیبل سپون
چینی:3/1 کپ

ترکیب:

سرکہ کے علاوہ تمام چیزیں ملا کر تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر پکائیں۔چینی میلٹ ہو تو اتار کر سرکہ شامل کریں۔
اب فرائی کی ہوئی اسٹکس پلیٹ میں نکال کر سوس ڈال کر سرو کریں۔
 
Top