چکن مشروم

F@rzana

محفلین
اجزاء:چار لوگوں کے لئے یا آپ کوجتنا چاہیئے اس کے مطابق۔

1-چکن بریسٹ چھوٹی چھوٹی کیوبز میں کٹا ہوا
2-میڈیم سائز کے تازہ مشروم کا ایک پیک
3-دو بڑے پیاز موٹی موٹی کیوبز میں کٹے ہوئے
4-دو ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے
5-لہسن ادرک کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون
6-ایک ٹی اسپون یا حسب ذائقہ
(کسی کے زخموں پر چھڑکنا ہو تو پھر تو بوری بوری بھی ناکافی ہوگی)
7-ایک ٹی اسپون کوٹی ہوئی سرخ مرچیں
( اگر کسی پر اور مرچیں لگانے کا کام کرنا ہے تو کھلی چھٹی ہے)
8-ڈیڑھ ٹی اسپون سفید زیرہ
9-تین ٹیبل اسپون زیتون کا تیل

ترکیب:
پتیلے میں تیل ڈال کر میڈیم آنچ پر گرم کرلیں-
(پتیلے میں ڈالنا اور آگ جلانا شرط ہے ورنہ نتائج کی ذمہ داری مجھ پر عائد نہیں ہوگی)
پیاز ڈال کر ہلکے سرخ کرلیں۔
سفید زیرہ اور لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے ذرا سا بھونیں اور چکن ملالیں۔
تھوڑا سا بھون کر ٹماٹر،نمک،مرچیں،مشروم سب ملا کر بھون لیں اور گلنے تک پکالیجئے۔
بہت مزیدار اور فٹافٹ تیار
تنبیہہ: کھاتے وقت مجھے یاد نہیں کیا تو پیٹ میں درد کا امکان ہوگا-
 
Top