تبسم
محفلین
چکن مصالحے دار قادسیلہ
اجزا
- چکن ½ کلو
- پیاز 4 ٹکڑے
- بینگن 4 ٹکڑے
- پنیر ½ کپ
- پانی ¼ کپ
- ٹور ٹیلا 8
- ہرا دھنیا 2 چائے کے چمچ
- ہری مرچ 5
- لائم جوس 1 چائے کا چمچ
- تیل 1 چائے کا چمچ
- بلینڈر میں لائم جوس، ہرا دھنیا، ہری مرچ، اور پانی ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
- ایک پیالے میں چکن ڈال کر اس مصالحے کو ڈال دیں اور مکس کریں اور 4-5 گھنٹے تک میرینیٹ کر دیں۔
- چولہے پر گرل گرم کر لیں اور ہر پیس کو 3-4 منٹ سینک لیں ایک طرف سے
- اب بینگن اور پیاز کو بھی تیل لگا کر سینک لیں نرم ہونے تک
- ایک ڈش میں چار ٹورٹیلا رکھیں اور ہر ایک پر چکن، پنیر، اور پیاز، بینگن رکھیں۔
- باقی چار ٹورٹیلا کو اوپر کھ دیں اور ان چکن ٹورٹیلا سینڈ وچ کو دونوں طرف سے اتنا گرل کریں کہ ٹورٹیلا نہ جلے لیکن پنیر پگھل جائے۔
- کریم اور مایونیز کے ساتھ سرو کریں۔