چکن پائن ایپل پیکو ڈے گائیو

فرحت کیانی

لائبریرین
پیکو ڈے گائیو ایک میکسیکن ڈش ہے. اس میں کچھ بدیسی و دیسی تخریب کاری کے بعد اس کا نام چکن پائن ایپل پیکو ڈے گائیو (Chicken Pineapple Pico de gallo ) ہو گیا.
ترکیب جلد ہی شامل کر دی جائے گی.
تدوین: ترکیب

اجزا
مرغی کا گوشت (بغیر ہڈی کے) : آدھ کلو
انناس: ایک بڑا انناس یا ایک بڑا ٹن
انناس کا جوس: آدھا کپ
کھیرے/ایووکاڈو: دو سے تین. اپنی پسند کے مطابق زیادہ بھی کر سکتے ہیں.
ٹماٹر : دو سے تین. حسب پسند کم زیادہ کر سکتے ہیں.
سیلری/بند گوبھی: حسب پسند مقدار.
ہرا دھنیہ/ سیلانترو: حسب پسند .
پیاز: ایک عدد چھوٹا
ہری مرچ: حسب پسند
مکئی کے دانے
لیموں کا جوس: ایک لیموں
نمک: حسب ذائقہ

زیتون یا کوئی بھی ککنگ آئل: چوتھائی کپ (حسب ضرورت و پسند)
دار چینی: ایک ٹکڑا
بادیان خطائی (anise): ایک پھول
کڑی پتہ: ایک
ثابت کالی مرچ: چار سے پانچ
ثابت سرخ مرچ: چار
کٹی (ک کے اوپر زبر ہے ) ہوئی سرخ مرچ/چلی فلیکس (چ کے نیچے زیر ہے): ایک سے دو چمچ

سبزیوں کو دھو کر کاٹ لیں اور ایک کھلے منہ والے برتن میں ڈالیں. آدھا کپ انناس جوس سے آدھا جوس شامل کریں. مکئی کے دانے اور لیموں کا رس شامل کریں. حسب ذائقہ نمک چھڑکیں اور تمام اجزا کو اچھی طرح ملا لیں. اس سلاد کو فریج میں رکھ دیں. کم از کم آدھا گھنٹہ یا جب تک ذائقہ اچھی طرح رچ بس جائے.

دیگچی یا کسی بڑے فرائنگ پین میں تیل گرم کریں. تیل کڑکڑاتے لگے تو اس میں دار چینی، بادیان، کالی مرچ، کڑی پتہ اور ثابت سرخ مرچ فرائی کریں. آنچ دھیمی رکھیں ورنہ یہ چیزیں جل جائیں گی. دھیمی آنچ پر اس وقت تک فرائی کریں جب تک ان مصالحوں کی رنگت گہری نہ ہو جائے یا ان کی خوشبو آنا شروع نہ ہو جائے. اسی دوران ایک پیالے میں کٹی ہوئی سرخ مرچ/چلی فلیکس ڈالیں. جب تیل میں فرائی کیے جانے والے مصالحے میں سے خوشبو آنے لگے تو چولھا بند کر دیں اور اس تیل کو کٹی ہوئی مرچوں کے پیالے میں شامل کریں. چلی آئل تیار ہو گیا.
اب اسی فرائنگ پین میں آدھا چلی آئل ، سارا مرغی کا گوشت اور سارا انناس ڈال کر فرائی کریں. خیال رہے کہ چولہا جلانا ضروری ہے ورنہ مرغی کے ٹکڑے کچے رہنے کا خدشہ ہے. درمیانی آنچ پر اجزا فرائی کریں جب تک کہ انناس اور مرغی کے ٹکڑے اچھی طرح آئل میں مل جائیں. جو انناس جوس سلاد میں ڈالتے ہوئے بچایا تھا، اسے شامل کریں اور فرائنگ پین کو ڈھک دیں. یہ مرغی کے ٹکڑوں کو مزید نرم کر دے گا. گوشت گلنے تک پکنے دیں. آخر میں مرغی اور انناس کا ایک جوسی (ج کے اوپر پیش ہے) سا مکسچر ہونا چاہیے لیکن زیادہ جوسی نہ ہو.
فریج میں سے سلاد نکالیں اور مرغی انناس کو اس میں شامل کریں کر کے ملا لیں اور پیش کریں.

نوٹ: پکو ڈی گائیو ایک میکسیکن سلاد ہے جس کی خصوصیت تازہ سبزیاں ہیں. کچھ بدیسی تراکیب میں اس میں انناس شامل کر کے پائن ایپل ڈی گائیو بنایا جاتا ہے. کچھ لوگ انناس کو گرل (گ کے نیچے زیر ہے) کر کے بھی شامل کرتے ہیں. اکثر اس ڈش کو بطور سلاد یا ہلکے پھلکے کھانے کے طور پر لیا جاتا ہے لیکن اسے چکن ٹاکو یا سالسہ چکن ریپس کے ساتھ بطور مکمل کھانا بھی لیا جاتا ہے.
اس ترکیب میں مرغی کو ٹاکو سے نکال کر ڈائریکٹ سلاد میں شامل کر دیا گیا ہے اور چلی آئل میں مرغی کے گوشت اور انناس کو فرائی کرنا دیسی تخریب کاری ہے.
سلاد کے اجزا کی اقسام و مقدار میں کمی بیشی آپ کی اپنی پسند پر منحصر ہے. میں فریج میں میسر بطور سلاد استعمال ہونے والی ہر چیز شامل کر لیتی ہوں جیسے گاجر، ابلا ہوا سرخ لوبیا، ابلے ہوئے آلو وغیرہ.
انناس جوس کی مقدار زیادہ نہ کریں ورنہ ڈش کا نام شوربہ سلاد رکھنا پڑ جائے گا.
چلی آئل دیسی تڑکا ہے. پسند ہو تو شامل کر لیں ورنہ رہنے دیں.مجھے ان کی خوشبو اور ذائقہ بہت اچھا لگتا ہے تو ایسے ہی بناتی ہوں.
کٹی ہوئی مرچ پسند نہیں تو اس کی مقدار بہت کم کر لیں یا شامل ہی نہ کریں. اس کی جگہ سلاد میں حسب پسند کالی مرچ شامل کر لیں. وہ بھی اگر چاہیں.
20160306_191329.jpg
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
لگتا ہے کھانے میں بہت مزیدار ہو گی ۔۔۔۔
اب جانے ترکیب کب ملے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
مرغی ٹماٹر لوبیا اور جھینگا ؟ بھی دکھ رہا ہے ۔
بہت دعائیں
 
یم یم یمی۔ ترکیب کا انتظار

جزاک اللہ خیرا نایاب بھائی اور خلیل بھائی. ترکیب ان شاءاللہ آج شامل کروں گی.
 
زیک

مسافر
چکن اور انناس دیکھ کر شاک لگا تھا۔ مگر آپ دل للچایا تو میکسیکن کھانے چلے گئے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اجزا
مرغی کا گوشت (بغیر ہڈی کے) : آدھ کلو
انناس: ایک بڑا انناس یا ایک بڑا ٹن
انناس کا جوس: آدھا کپ
کھیرے/ایووکاڈو: دو سے تین. اپنی پسند کے مطابق زیادہ بھی کر سکتے ہیں.
ٹماٹر : دو سے تین. حسب پسند کم زیادہ کر سکتے ہیں.
سیلری/بند گوبھی: حسب پسند مقدار.
ہرا دھنیہ/ سیلانترو: حسب پسند .
پیاز: ایک عدد چھوٹا
لیموں کا جوس: ایک لیموں
نمک: حسب ذائقہ

زیتون یا کوئی بھی ککنگ آئل: چوتھائی کپ (حسب ضرورت و پسند)
دار چینی: ایک ٹکڑا
بادیان خطائی (anise): ایک پھول
کڑی پتہ: ایک
ثابت کالی مرچ: چار سے پانچ
ثابت سرخ مرچ: چار
کٹی (ک کے اوپر زبر ہے ) ہوئی سرخ مرچ/چلی فلیکس (چ کے نیچے زیر ہے): ایک سے دو چمچ

سبزیوں کو دھو کر کاٹ لیں اور ایک کھلے منہ والے برتن میں ڈالیں. آدھا کپ انناس جوس سے آدھا جوس شامل کریں. لیموں کا رس شامل کریں. حسب ذائقہ نمک چھڑکیں اور تمام اجزا کو اچھی طرح ملا لیں. اس سلاد کو فریج میں رکھ دیں. کم از کم آدھا گھنٹہ یا جب تک ذائقہ اچھی طرح رچ بس جائے.

دیگچی یا کسی بڑے فرائنگ پین میں تیل گرم کریں. تیل کڑکڑاتے لگے تو اس میں دار چینی، بادیان، کالی مرچ، کڑی پتہ اور ثابت سرخ مرچ فرائی کریں. آنچ دھیمی رکھیں ورنہ یہ چیزیں جل جائیں گی. دھیمی آنچ پر اس وقت تک فرائی کریں جب تک ان مصالحوں کی رنگت گہری نہ ہو جائے یا ان کی خوشبو آنا شروع نہ ہو جائے. اسی دوران ایک پیالے میں کٹی ہوئی سرخ مرچ/چلی فلیکس ڈالیں. جب تیل میں فرائی کیے جانے والے مصالحے میں سے خوشبو آنے لگے تو چولھا بند کر دیں اور اس تیل کو کٹی ہوئی مرچوں کے پیالے میں شامل کریں. چلی آئل تیار ہو گیا.
اب اسی فرائنگ پین میں آدھا چلی آئل ، سارا مرغی کا گوشت اور سارا انناس ڈال کر فرائی کریں. خیال رہے کہ چولہا جلانا ضروری ہے ورنہ مرغی کے ٹکڑے کچے رہنے کا خدشہ ہے. درمیانی آنچ پر اجزا فرائی کریں جب تک کہ انناس اور مرغی کے ٹکڑے اچھی طرح آئل میں مل جائیں. جو انناس جوس سلاد میں ڈالتے ہوئے بچایا تھا، اسے شامل کریں اور فرائنگ پین کو ڈھک دیں. یہ مرغی کے ٹکڑوں کو مزید نرم کر دے گا. گوشت گلنے تک پکنے دیں. آخر میں مرغی اور انناس کا ایک جوسی (ج کے اوپر پیش ہے) سا مکسچر ہونا چاہیے لیکن زیادہ جوسی نہ ہو.
فریج میں سے سلاد نکالیں اور مرغی انناس کو اس میں شامل کریں کر کے ملا لیں اور پیش کریں.

نوٹ: پکو ڈی گائیو ایک میکسیکن سلاد ہے جس کی خصوصیت تازہ سبزیاں ہیں. کچھ بدیسی تراکیب میں اس میں انناس شامل کر کے پائن ایپل ڈی گائیو بنایا جاتا ہے. کچھ لوگ انناس کو گرل (گ کے نیچے زیر ہے) کر کے بھی شامل کرتے ہیں. اکثر اس ڈش کو بطور سلاد یا ہلکے پھلکے کھانے کے طور پر لیا جاتا ہے لیکن اسے چکن ٹاکو یا سالسہ چکن ریپس کے ساتھ بطور مکمل کھانا بھی لیا جاتا ہے.
اس ترکیب میں مرغی کو ٹاکو سے نکال کر ڈائریکٹ سلاد میں شامل کر دیا گیا ہے اور چلی آئل میں مرغی کے گوشت اور انناس کو فرائی کرنا دیسی تخریب کاری ہے.
سلاد کے اجزا کی اقسام و مقدار میں کمی بیشی آپ کی اپنی پسند پر منحصر ہے. میں فریج میں میسر بطور سلاد استعمال ہونے والی ہر چیز شامل کر لیتی ہوں جیسے گاجر، ابلا ہوا سرخ لوبیا، ابلے ہوئے آلو وغیرہ.
انناس جوس کی مقدار زیادہ نہ کریں ورنہ ڈش کا نام شوربہ سلاد رکھنا پڑ جائے گا.
چلی آئل دیسی تڑکا ہے. پسند ہو تو شامل کر لیں ورنہ رہنے دیں.مجھے ان کی خوشبو اور ذائقہ بہت اچھا لگتا ہے تو ایسے ہی بناتی ہوں.
کٹی ہوئی مرچ پسند نہیں تو اس کی مقدار بہت کم کر لیں یا شامل ہی نہ کریں. اس کی جگہ سلاد میں حسب پسند کالی مرچ شامل کر لیں. وہ بھی اگر چاہیں تو.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لگتا ہے کھانے میں بہت مزیدار ہو گی ۔۔۔۔
اب جانے ترکیب کب ملے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔
مرغی ٹماٹر لوبیا اور جھینگا ؟ بھی دکھ رہا ہے ۔
بہت دعائیں
یم یم یمی۔ ترکیب کا انتظار
ترکیب کب بھیجیں گی آپ
یا بس یہیں دیکھ کر دل للچاتے رہیں اس ڈش کے لیئے :cool:
تاخیر کے لیے معذرت. ترکیب شامل کر دی ہے.
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہ
ترکیب میں شامل ہر شئے ہی کمال کی ہے ۔
اب اگلی جمعرات کو یاد رہا تو جمعے کو بنا کھاؤں گا ۔۔۔
ان شاء اللہ مزیدار ہو گی ۔
بہت شکریہ بہت دعائیں
 
Top