فہیم
لائبریرین
السلام علیکم،
یہ ترکیب اس چکن کڑاہی کی ہے جو ہم نے بروز اتوار بنائی تھی۔
خود ہم نے بھی یہ ترکیب کبھی کسی پروگرام میں دیکھی تھی جو دماغ تھی تو اسی کو لے کر چکن کڑاہی بنا ڈالی جو کہ بہت مزے کی بنی
یہ ترکیب خاص طور پر میریاچھی والی بہنا کے لیے ہے
اور فرحت آپی آپ نے بھی کہا تھا اس ترکیب کے لیے
ترکیب لکھنے سے پہلے میں یہ واضح کردوں کے مجھے تعداد کی سمجھ نہیں آتی کہ کتنے چمچے یا کتنا گرام
میں تو بس چیز کی تعداد دیکھتے اندازے سے ہی سب چیزیں ڈال دیا کرتا ہوں اور یہ اندازے کبھی غلط نہیں ہوتے
تو میں نارمل سے انداز میں ترکیب لکھوں گا تعداد کا تعین آپ لوگ خود کرلیجئے گا
ہاں تو چکن کڑاہی کے لیے آپ کو چاہیے سب سے پہلے ایک عدد کڑاہی، ویسے دیگچی میں بھی پکائی جاسکتی ہے لیکن کڑاہی کی بات الگ ہے۔
کڑاہی کا بندوبست کریں اور اسے چولہے پر رکھ دیں لیکن ابھی چولہا آن نہ کریں۔
اب الگ سے ایک کلو چکن لے کر اسے اچھی طرح دھو رکھیں۔
ابھی مسالوں کی طرف آئیں۔
مسالوں میں آپ نے نمک لینا ہے اپنے حساب سے یا حسب ذائقہ،
کٹی ہوئی لال مرچ لینی ہے وہ بھی ایک کلو چکن کے حساب سے یا جتنی مرچیں آپ پسند کرتے ہیں،
پسا ہوا گرم مسالہ لینا ہے، اور پسی اور کالی مرچ بھی ویسے تو گرم مسالے میں بھی کالی مرچ ہوتی ہے لیکن آپ الگ سے بھی تھوڑی سی لے لیں اور گرم مسالہ بہت زیادہ نہ لیں بس ایک سے ڈیڑھ چمچہ بہت ہے۔
اب آپ نے سفید زیرہ لینا ہے، میں نے تو بس اندازے سے لے لیا تھا چکن کی تعداد دیکھتے اور ثابت دھنیا لینا ہے۔
دونوں کو علیحدہ علیحدہ توے پر ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔
اب ان تمام مسالہ جات کو آپس میں مکس کرلیں۔
اب چولہے پر رکھی کڑاہی میں تیل یا گھی ڈالیں اور چولہا آن کریں اور جب وہ گرم ہوجائے تو اس میں چکن ڈال کر فرائی کریں۔
بہتر ہے کہ تھوڑا تھوڑا کر کے کریں ایک ساتھ سارا پلٹ دینے سے اتنا اچھا فرائی نہیں ہوتا جتنا تھوڑا تھوڑا کرکے کرنے سے ہوتا ہے۔
فرائی کرکے چکن کر الگ نکال کر رکھ دیں اب کڑاہی میں تھوڑا سا تیل یا گھی رکھیں اور اس میں لہسن اور ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھونیں اور پھر اس میں ڈھیر سارے ٹماٹر ڈال دیں۔
ایک کلو چکن کے لیے ایک بڑی پلیٹ بھر کر ٹماٹر ٹھیک رہیں گے اور یاد رکھیں ٹماٹر ڈالنے سے پہلے انہیں کاٹنا نہیں بھولیے گا
اب ان کو بھوننا شروع کریں اچھی طرح بھونیں اور اس پر چند چھینٹیں پانی کی مار کر اس کو 4-5 منٹ کا دم بھی دے دیں۔
پھر ڈھکن ہٹا کر اس میں چکن شامل کریں اور جو مسالہ جات کا مسکچر آپ نے بنا کر رکھا تھا اس میں سے آدھا اس میں شامل کردیں اور چکن اور مسالوں کو اچھی طرح مکس کردیں اور ہلکا سا پکا کر اسے پھر کوئی 12 سے 15 منٹ کا دم دے دیں۔ اب جو باقی کا آدھا مسالہ بچا ہوا تھا۔ اسے ایک پیالی دہی لے کر اس میں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس کو بھی اس دم دیے ہوئے چکن میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں اور تھوڑا سا پکا لیں کہ بہت اچھی والی خوشبو آنے لگے
اب دیکھیں اگر تو روغن بہت زیادہ معلوم ہورہا ہو تو تھوڑا سا نکال باہر کریں۔
اب کچھ ہری مرچیں لیں، کچھ دھنیا لیں اور کچھ ادرک لیں سب کو کاٹ کر خوبصورتی سے چکن کے اوپر سجا دیں۔
اور مزید 5 منٹ تک ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکا لیں۔
لیں جی آپ کی چکن کڑاہی تیار ہوگئی
اب اسے آپ چاہیں تو تندوری روٹی کے ساتھ کھائیں یا تافتان کے