چھم چھم چھم میرا ٹوٹ گیا بٹن

پہلی نظم
چھم چھم چھم
میرا ٹوٹ گیا بٹن

امی ماریں گی
ابو ڈانٹیں گے

کوئی میرا بٹن جوڑ دے!!

اوپر خالہ کا مکان
نیچے خالو کی دکان

خالہ پڑھتی ہیں قرآن
خالو دیتے ہیں اذان
اللہ اکبر۔۔۔اللہ اکبر
دوسری نظم

چھم چھم چھم
آٹھ آنے کی چھالیہ
آٹھ آنے کا پان

چل میرے گھوڑے ہندوستان
چل میرے گھوڑے ہندوستان

ہندوستان کی پہلی گلی
اس میں رہتے شوکت علی

شوکت علی کو گولی لگی
ساری دنیا رونے لگی

روتے روتے بھوک لگی
کھا لو بیٹا مونگ پھلی

مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم تمھارے نانا نہیں

نانا گئے دلی
دلی سے لائے بلی

بلی نے دئے بچے
اللہ میاں سچے

سچے سچے جائیں گے
بھائی کی دلہن لائیں گے

بھائی کی دلہن کالی
سو نخروں والی

ایک نخرہ ٹوٹ گیا
بھائی کا منہ سوج گیا​

بچوں کی نظمیں والے سیکشن میں منتقل کر دیں
 
Top