چھوٹا سا سنسار۔

خواجہ طلحہ

محفلین
از : احفاظ الرحمٰن۔
11010344431.jpg



تنکا تنکا جوڑ بنایا چھوٹا سا سنسار
پاپی پیٹ کی بپتا پل پل ساتھ رہی مہاراج!
سپنوں کے پیچھے ہم بھاگے ہاتھ نہ آیا کوئی
گرتے پڑتے جیون کاٹا، ساتھ نہ آیا کوئی
روکھی سوکھی روٹی کا بھی کال پڑا ہے آج
چھوٹا سا سنسار تھا ،وہ بھی بکھر گیا مہاراج!
بکھر گیا سب باسن بھانڈا بکھر گیا کھلیان

پانی میں ہم ڈھونڈتے ہیں پرکھوں کا گورستان
چھوٹا ساسنسار ہمارا مٹی ہوگیا آج
images

سنتے ہو مہاراج؟
images


1101034442-1.jpg

آنسو پیتے پیتےجل گئے بچوں کے ارمان
ننھے دیپ تھے، جن کو ڈس گئی کالی رات

محل تمہارے روز منائیں دیوالی شبرات
روز تمہاری ڈیوڑھی پر ہو خوشیوں کی برسات
اونچی گدی رہے تمہاری اونچا ٹھاٹ اور باٹ
چاروں اور تمہاری جے جے کار مچی مہاراج!
چاروں اور تمہاری نوبت باج رہی مہاراج
پیرس سے لندن تک گونجے نام تمہارا سائیں
اونچی گدی رہے تمہاری، اونچا ٹھاٹ اور باٹ
چھوٹی سی ہے ارج ہماری، چھوٹا سا سنسار
images

بھوکی ننگی پرجا پربھی کرپا ہوسرکار
چھوٹا سا سنسار ہمارا بکھر گیا مہاراج!
images

سنتے ہو مہاراج؟
 
Top