چھوٹا گینڈا بڑا گینڈا

طالوت

محفلین
گینڈا

ممالیہ جانور ہے۔ دنیا بھر میں پانچ قسم کے گینڈے پائے جاتے ہیں اور دو کا تعلق افریقہ سے اور تین کا ایشاء سے ہے ۔ کالا گینڈا ۔ سفید گینڈا افریقہ سے اور ۔ جاوان گینڈا ۔ سماٹران گینڈا اور ہندی گینڈا ایشیاء سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اس کی تھوٹھنی پر ایک سینگ ہوتا ہے جو کئی تہوں پر مشتمل ہو تا ہے ۔ دنیا بھر میں گینڈوں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ ان کے سینگوں سے جنسی ادویات و زیورات بنائے جاتے ہیں جن کی بنا پر ان کے مسلسل شکار نے ان کی تعداد میں واضح کمی کر دی ہے۔ ان کی طبعی عمر 35 سے 40 سال تک ہوتی ہے ۔ تھوٹھنی سے تھوڑا اوپر موجود سینگوں سے یہ اپنی حفاظت کرتے ہیں۔

افریقی گینڈے
post-26-1143342647.jpg

کالا گینڈا

the-majestic-white-rhino-screensaver-26070.jpg

سفید گینڈا
 

طالوت

محفلین
Philip_Perry_Portraits_Hooklipped_Rhinoceros.jpg

ہیلو !;)

tn_Black%20Rhinoceros%20Crossing%20the%20Savannah,%20Tanzania.jpg

معروف فنکار سلمان کی چھوٹا گینڈا ، بڑا گینڈا کی کہانی تو آپ نے سن ہی رکھی ہو گی ۔
وسلام
 

وجی

لائبریرین
مادہ گینڈا ان ماؤں میں شمار ہوتی ہے جو اپنے بچے کی حفاظت میں کیسی سے بھی ٹکر لے لیتی ہے
 

طالوت

محفلین
مکمل تو نہیں سنا سکتا مگر وہ کہانی غالبآ کچھ ایسی ہے کہ بڑا گینڈا چھوٹے گینڈے کا پاؤں پر پاؤں رکھ دیتا ہے اور چھوٹا گینڈا اسے دیسی انگریزی میں سمجھاتا ہے کہ تمھارے پاؤں کے نیچے میرا پاؤں ہے ۔ اس کہانی میں اصل مزاح سلمان کا انداز اور آواز ہے ۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
بہت خوب!!!!:)
آجکل بڑے خطرناک جانوروں کے بارے میں پوسٹس کررہے ہیں آپ ;)
عزیز بھائی کو یہاں سے بھگانے کا ارادہ تو نہیں‌ :rolleyes:
 

طالوت

محفلین
نہ جی عزیز سے تو میری بات چیت بند ہے جب تک وہ ٹھیک نہیں ہوتے یا میں ان جیسا نہیں ہوتا ۔ میری دلچسپی اسی قسم کے جانداروں سے ہے ۔ اور سب سے پسندیدہ کتا ہے ۔ یاد آیا کراچی سے شائع ہونے والے اخبار امت میں شکاریات کے حوالے سے ایک مضمون چھپا کرتا تھا ۔ غالبا شکاری جسیم خان اس میں اپنی یاداشتیں پیش کرتے تھے ۔ ایک بار انھوں نے لکھا کہ "میں شیر کو جانوروں میں سب سے زیادہ خطرناک جانور تصور کرتا ہوں مگر ایک بار ہاتھی کے ہاتھوں شیر کی ہلاکت نے میرے خیالات کو بدل دیا۔ پھر ایک اور واقعہ پیش آیا کہ میں اور میرے ساتھی شکار پر نکلے تھے کہ ہم نے ہاتھی اور گینڈے کی مڈبھیڑ دیکھی ۔ ہاتھی کے جھپٹنے پر گینڈا بھاگ کھڑا ہوا ۔ ہم سمجھے کہ ڈر کر بھاگ گیا ہے ۔ مگر کچھ دور جا کر وہ رکا اور پلٹ کر کُھر زمین پر رگڑنے لگا کہ جیسے عموما گینڈے حملہ کرتے وقت کرتے ہین اور تیزی سے بھاگتا ہوا آیا اور ہاتھی کو اس قدر زور سے ٹکر ماری کہ زمین بوس کر دیا ۔ اور پھر پلٹ کر اسی مقام پر چلا گیا اور اسی سلسلے کو دہراتے ہوئے زمین پر گرے ہوئے ہاتھی کو ایک اور ٹکر رسید کی اور یوں اس نے ہاتھی کو جان سے مار دیا۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
salman-shahid1.jpg


یہ ہیں سلمان شاہد اور ان کی یہ کہانی غالبا پی ٹی وی ایوارڈ کے دوران پیش کی گئی تھی اور خیال یہ ہے کہ یہ کوئی 15-16 برس پہلے کا پروگرام ہے ۔ جب کہ ان کے پارٹنر شعیب ہاشمی تھے ،
judge-shoaib.jpg

وسلام
 
Top