چھوہارے کا حلوہ ۔

حجاب

محفلین
چھوہارے کا حلوہ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪
چھوہارے۔ آدھا کلو۔
شکر۔ایک پاؤ۔( زیادہ میٹھا پسند ہو تو شکر کی مقدار بڑھا لیں اپنی پسند کے مطابق )
دودھ۔ایک کلو۔
اخروٹ۔چھوٹے ٹکڑوں میں ۔ایک چھٹانک۔
بادام۔ دو ٹکڑے کئے ہوئے۔ آدھا پاؤ۔
کشمش۔ایک چھٹانک۔(کچھ دیر کے لئے پانی میں بھگو کر صاف کرلیں)
گھی یا آئل۔ ایک پاؤ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
چھوہارے کو ایک گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں،پھر چھوہارے کی گھٹلیاں نکال کر اچھی طرح صاف کرلیں ،دودھ میں چھوہارے ڈال کر بوائل کرلیں ،(دودھ میں ایک کلو پانی شامل کریں ) جب چھوہارے گل جائیں تو چھوہاروں کو پیس لیں۔اب آئل گرم کریں ،اُس میں پِسے ہوئے چھوہارے اور شکر ڈال کر اچھی طرح بھونیں ،حلوے کا پانی اچھی طرح خشک ہوجائے اور آئل نظر آنے لگے تو اخروٹ،کشمش،بادام ڈال کر مکس کر لیں۔حلوہ تیار ہے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

تیشہ

محفلین
شکریہ ، حجاب کسی دن چھوہارے لاتی ہوں تو بناکر کھاتی ہوں ۔

اب میرےکوکونٹ کا بھی لے لو ،

کوکونٹ پاوڈر مطلب پسا ِ ہوا کوکونٹ اک پیالی چائے کی ۔ اس میں خشک دودھ بھی اک پیالی ہی ۔ پھر تین انڈے پھینٹے ہوئے اسی سب میں ملا دو پھر دوسرا دودھ جو عام پینے میں یوز ہوتا ہے اسکو بھی آدھی پیالی ۔ چینی آدھا کپ مطلب ہر چیز اک ہی مقدار میں ڈالنی ۔
اس سب کو انڈے شنڈے ڈال کر ، گھی میں بھون لو ،ب ھونی جاؤ بھونتی جاؤں ۔ جیسے سوجی کا حلوہ بناتے وقت ۔ جب یہ گھی چھوڑے براؤن نظر آنے لگے مطلب بھون لینے پر ۔ تو اتار لو
پھر مجھے بیجھ دوں میں کھا لوں گی ۔
حلوہ تیار ہے ۔ :p

اک بار پھر شکریہ چھوہارے حلوے کا ۔
 

حجاب

محفلین
یہ آج دیکھا ہے میں نے باجو :oops:
شکریہ کوکونٹ کے حلوے کا بھی، ویسے اگر آپ کچّی کوکونٹ کا حلوہ بنائیں تو آپ کو اور بھی مزیدار لگے گا۔
 
Top