چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو - فلم : کاجل

فاتح

لائبریرین
رفیع کا گایا ہوا لازوال نغمہ۔کاشفی صاحب، آج تو گیت مالا ہی سجا دی آپ نے۔ واہ
 

کاشفی

محفلین
روح افزا پیتے ہوئے گانے سننے کا ایک الگ ہی مزا ہے۔
چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو
 
چھو لینے دو نازک ہونٹوں کو، کچھ اور نہیں ہے جام ہے یہ
قدرت نے جو ہم کو بخشا ہے ، وہ سب سے حسین انعام ہے یہ

شرما کے نہ یونہی کھو دینا رنگین جوانی کی گھڑیاں
بے تاب دھڑکتے سینوں کا ارمان بھرا پیغام ہے یہ

اچھوں کو بُرا ثابت کرنا دنیا کی پرانی عادت ہے
اس مئے کو مبارک چیز سمجھ ، مانا کہ بہت بدنام ہے یہ
 
Top