چھٹا بین الاقوامی کراچی کتب میلہ

ابو ثمامہ

محفلین
چھٹا بین الاقوامی کراچی کتب میلہ کل (جمعہ )سے شروع ہو گا جس کا افتتاح وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کریں گے۔ یہ بک فیئر پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چھٹی بین الاقوامی کراچی بک فیئر کا آغاز ہوگا۔ یہ بک فیئر 24 سے 28 دسمبر تک جاری رہے گی، اس بک فیئرمیں 250 بک اسٹالز لگائے جائیں گے۔ اس بک فیئر میں ڈھائی لاکھ ا فراد کی شرکت متوقع ہے اور اسکولوں کے علاوہ کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ شرکت کریں گے ۔ یہاں ا مریکا، ایران، انڈ یا، سنگاپور، ملیشیائ، کینیڈا اور برطانوی پبلشرز سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بک پبلشر زاپنی اشا عت شدہ مواد کی نمائش اس کتب میلے میں کر ینگے۔ نمائش صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔
شنيد ہے کہ جناب حافظ محمد عارف گھانچی صاحب بھی ہال نمبر ایک میں اپنی کتاب "جدید اردو کتابیات سیرت" کے ساتھ موجود ہوں گے، اور شائقین کو اپنی کتاب دستخط کے ساتھ ﴿باقیمت﴾ عنایت فرمائیں گے۔
 
اور جن کا اس کتب میلہ میں جانے کا اتفاق اس سے پہلے نہیں ہوا -وہ ضرور جائیں -ہر سال بہت منظم کتب میلہ ہوتا ہے
 

ابو ثمامہ

محفلین
27337993.gif
[/URL][/CENTER][/IMG]
 

ابوشامل

محفلین
کاش میں کراچی میں ہوتا :)
اگلے دونوں چھٹی کے دن کتب میلے میں گزارنے کا پروگرام ہے صبح 10 سے رات 9 بجے تک :)
وارث صاحب! کتب میلے کا سنتے ہی میرے ذہن میں پہلا خیال آپ کا آیا تھا کہ اگر آپ کراچی میں ہوتے تو میلہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اگلے دونوں چھٹی کے دن کتب میلے میں گزارنے کا پروگرام ہے صبح 10 سے رات 9 بجے تک :)
وارث صاحب! کتب میلے کا سنتے ہی میرے ذہن میں پہلا خیال آپ کا آیا تھا کہ اگر آپ کراچی میں ہوتے تو میلہ دیکھ کر بہت خوش ہوتے۔

درست کہہ رہے ہیں فہد صاحب، کتابیں دیکھ کر مجھے واقعی بہت خوشی ہوتی ہے، لیکن وہی بات کہ "ہزاروں خواہشیں ایسی۔۔۔۔۔۔"

سیالکوٹ چھوٹا سا شہر ہے یہاں چھوٹی چھوٹی اسٹال نما نمائشیں لگتی ہیں کتابوں کی، آج کل بھی ایک اسٹال لگا ہوا ہے، ابھی دو دن پہلے اپنے مطلب کی کچھ کتابیں وہاں سے ڈھونڈ ہی لایا :)
 

ابو ثمامہ

محفلین
بھارتی پبلشرز پہلے روز کتب میلے میں شریک نہیں ہو سکے

چھٹے عالمی کتب میلے میں تاخیر سے ویزے ملنے کے باعث بھارتی پبلشرز پہلے روز شرکت نہیں کر سکے تاہم کتب میلے کے دوسرے روز ہفتہ 25/دسمبر کو وہ کراچی پہنچ جائیں گے، میلے میں ایران، سنگاپور، کینیڈا کے اسٹال خصوصی توجہ کے مرکز رہے۔ میلے کے پہلے روز ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے ایکسپو سینٹر کا دورئہ کیا، شہریوں کا سب سے زیادہ رش پیرا ماوٴنٹ، لبرٹی، ویلکم بک ڈپو اور گابا کے اسٹالوں پر دیکھنے میں آیا جہاں کتب 10/ تا 50/ فی صد رعایت پر دستیاب تھیں۔​
 

سویدا

محفلین
میں آج گیا تھا چھ ، سات کتابیں لیں پھر کسی وجہ سے جلدی واپس جانا پڑا اب کل دوبارہ جانے کا ارادہ ہے انشاء اللہ
 

ابو ثمامہ

محفلین
عالمی کتب میلے کا تیسرا دن:80 ہزار افراد نے اسٹالوں کا دورہ کیا،لاکھوں روپے کی کتابیں

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری چھٹے بین الاقوامی کتب میلے کے تیسرے دن شرکاء کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا اتوار کو تعطیل ہونے کے باعث 80 ہزار لوگوں نے کتب میلے کا دورہ کیا اور لاکھوں روپے کی کتب کی خریداری کی پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالدنے کراچی ایکسپو سینٹر میں چھٹے بین الاقوامی کتب میلے میں موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج کتب کی خریدد فرخت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق کروڑوں روپوں کی مالیت سے زائد کتب کی خریداری کی گئی ہے۔ کتب کی خرید ار ی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا لوگوں نے کتب میلے کا دورہ کیا ۔اتوار کے روز عا م تعطیل ہونے کے باعث صبح سے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دوپہر تک ایکسپو سینٹر کے تینوں ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھر چکے تھے ۔ ہزاروں لوگوں کی آمد ورفت کے باعث ایکسپو سینٹرکا پارکنگ ایریا بھی بھر چکا تھا اور لوگوں کو کتب میلے میں جانے کے لئے گھنٹوں تک لائن میں کھڑا ہوناپڑا ۔ سب سے زیادہ رش لیبرٹی ،اردو اکیڈمی سندھ ، پیراماؤنٹ،وعلکم بک پورٹ، الائٹ پبلشرز، سندھی کتاب گھر ،نفیس اکیڈمی، ایم کے انٹرنیشنل،پروگریسوانٹرنیشنل،’سے‘ پبلشرز ا ور چلڈرن بکس میں دیکھا گیا۔ پیراماؤنٹ کے تحت ایک کتاب کی رونما ئیThe power of visualizationکی رونمائی پیراماؤنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اقبال صالح محمد نے کی۔نفیس اکیڈمی میں کتاب کی رونمائی ہوئی جس کا نام Wafa ہے۔ اس کتاب کی رونمائی نفیس اکیڈ می کے ڈائریکٹر خاور افتخار نے کی۔ لیبرٹی بکس ،اقبال اکیڈمی پاکستان، النور پبلشرز، نیشنل لائبریری،نیو سینچری ایجوکیشن اور ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی نے بھی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ یہ کتب میلہ پیر کو بھی جاری رہے گا جب کہ منگل 28 دسمبر میلے کا آخری دن ہے ۔
 

ابوشامل

محفلین
ہم نے ہفتہ اور اتوار کے دونوں دن کتب میلے میں گزارے۔ ہفتہ کا دن ہم نے اپنے اہل خانہ کے لیے رکھا۔ اہلیہ و بڑے صاحبزادے نے اپنی مرضی کی تمام کتب خریدیں۔ اتوار کا دن ہم نے اپنے لیے مخصوص رکھا۔
اس میلے کی خاص بات یہ بھی ہوتی ہے کہ اس میں تمام نئے پرانے دوست مل جاتے ہیں۔ کتب بینی کا شوق تو مشترکہ صفت ہے ہمارے حلقۂ احباب کی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بھئی جن جن دوستوں نے جو جو کتابیں خریدی ہیں کم از کم انکے نام ہی لکھ دیں، کچھ اسی طرح ہمارا دل خوش ہو جائے گا۔ :)
 

ابو ثمامہ

محفلین
کراچی کے عوام نے عالمی کتب میلے میں شرکت کرکے علم دوستی کا ثبوت دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان بک پبلشرز اینڈ سیلرزایسوسی ایشن اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے پیر کو ایکسپو سینٹر میں جاری چھٹے عالمی کراچی کتب میلے کے چوتھے روز بھی شہریوں کا تانتا بندھا رہا اور تعطیل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے50 ہزار سے زیادہ افراد نے کتب میلے میں شرکت کی اور لاکھوں روپے کی کتب کی خریداری کی سب سے زیادہ خریداری بچوں کی کتابوں کی کی گئی بھارتی، ایرانی بک اسٹالز پر زبردشت رش دیکھنے میں آیا کتب میلے کا انعقاد کیا گیاجس میں ساتھ ممالک کے بک پبلشرز اور سیلرز نے 240 بک اسٹالز پر کتب ودیگر طباعت شد ہ مواد کی نمائش کی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے کتب میلے سال میں دو مرتبہ ہونے چاہئے جس سے ہمارے نوجوانوں میں پڑھنے کا رجحان پیدا ہو گا۔شائقین نے سیکڑوں کی تعداد میں کتب میلے میں شرکت کر کے ملک میں حالیہ دہشت گردی اور خوف و ہراس کے باجود علم دوستی کا ثبوت دیااور انھوں نے کہا علم زندگی ہے جہالت موت۔شہریوں کے اس حوصلے کو دیکھتے ہوئے پاکستان بک پبلشرزاینڈسیلرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عزیز خالد اور کتب میلے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینراوویس مرزا جمیل نے کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ان کے علمی شوق کی قدر کرتے ہیں۔ اردو اکیڈمی سندھ کی جانب سیرسندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئر مین عبداسلا م خوجہ کی کتاب " تحریک آزادی کے لئے سر سلطان محمد آغا خانiiiکی خدمات " کی تقریب رونمائی ہوئی ۔کتاب کی رونمائی سے اردو اکیڈمی سندھ کے مینیجنگ ڈائریکٹرعزیز خالداور عبداسلا م خوجہ سابق وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کے مظہر الحق صدیقی، انٹر بورڈ کے چیئر مین پروفیسر انوار احمد زئی، ندیم مظہراور خاور افتخار نے خطاب کیا۔ پیرا ماؤنٹ پبلشرز کی جانب سے ایک کتاب کی رونمائی ہوئی جس کا نام ”اخلاقی زاوئیے“ ہے اور اس کتاب کی رونمائی پیراماؤنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹراقبال صالح محمد نے کی۔ تقریب سے آغا مسعود حیسن اور دیگع نے بھی خباب کیا چلڈرن فاؤنڈیشن نے بھی ایک کتاب کی رونمائی کی اور گوہر پبلشرز ، لٹریٹ پاکستان فاؤنڈیشن، نیشنل لائبریری،النور پبلشرز نے سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
عالمی کتب میلہ آج ختم ہو گا، 10کروڑ روپے کی کتابیں فروخت

کراچی میں جاری چھٹا عالمی کتب میلہ منگل 28/دسمبرکو ختم ہوجائے گا آخری دن تعطیل نہ ہونے کے باوجود 50/ہزار سے زائد شہریوں کی شرکت کا امکان ہے 4/روز کے دوران کتب میلے میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد شرکت کرچکے ہیں اور ایک محطاط اندازے کے مطابق ملکی اور غیر ملکی 10/کروڑ روپے کی کتابیں فروخت ہوچکی ہیں۔ بھارتی اسٹالزسے تقریباً تمام کتابیں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ ایران،ترکی اور سنگاپورکے بیشتر اسٹالزکتابوں سے خالی ہوچکے ہیں چوتھے روز فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بلگران داس انٹر بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی، مشتاق احمد یوسفی، سندھ ٹیکس بک بورڈ کے سابق چیئرمین عبدالسلام خوجہ، ڈپٹی سیکرٹری تعلیم ایکڈمک محمد علی منگریو سمیت کی معروف شخصیات نے کتب میلے کا افتتاح کیا۔
 
اہل کراچی کے لئے تو یہ کتب میلہ ایک نعمت ہے -

تعطیل نہ ہونے کے باوجود آخری دن بھی بے تحاشا رش تھا - بہت سارے گھنٹے گزارنے کے باوجود وقت کم لگ رہا ہے
 

ابوشامل

محفلین
بھئی جن جن دوستوں نے جو جو کتابیں خریدی ہیں کم از کم انکے نام ہی لکھ دیں، کچھ اسی طرح ہمارا دل خوش ہو جائے گا۔ :)
وارث صاحب! اس مرتبہ مجھے اپنی کتابیں خریدنے کا موقع نہیں ملا۔ ایک تو میرے ایک عزیز کا کتب میلے میں اسٹال تھا، وہاں چھٹی کے دنوں میں بڑی مصروفیت رہی۔ پھر بڑے صاحبزادے کو بھی کچھ "عقل" آ گئی ہے اور انہوں نے بھی خوب کتب خریدیں، بلکہ ان کی تعداد ڈیڑھ درجن کے قریب ہوگی :) ۔ میں نے زیادہ تر کتب تحفے دینے کے لیے خریدیں اور کئی کتابیں خاندان بھر کے بچوں میں بٹ بھی گئیں۔ جو ابھی تک بچی ہوئی ہیں ان میں فیروز سنز کی دو کتابیں "سو بڑے لوگ" اور "سو تاریخی واقعات شامل ہے۔ جو چند کتابیں میں نے اپنے لیے خریدیں ان کی فہرست یہ ہے:
Quaid-i-Azam Speaks: His Vision of Pakistan (Quaid-i-Azam Academy)
اقبال کے خطوط جناح کے نام (ترتیب و تہذیب: محمد جہانگیر عالم، اقبال اکادمی پاکستان)
پاکستان کا قومی ترانہ کیا ہے حقیقت؟ کیا ہے فسانہ (عقیل عباس جعفری، ورثہ پبلی کیشنز)
قادیانی مسئلہ (سید ابو الاعلی مودودی، اسلامک پبلی کیشنز)
English - Sindhi Dictionary (Abdul Hussain Memon, Sindhi Language Authority, Hyderabad)
 

محمد وارث

لائبریرین
کل رات ہمار اپنی بیگم صاحبہ سے ایک چھوٹا سا مکالمہ ہوا اس موضوع پر، کچھ بچوں کی پڑھائی کے متعلق بات ہو رہی تھی کہ اچانک میرے ذہن میں یہ میلہ آ گیا:

میں: کراچی میں بین الاقوامی کتاب میلہ لگا ہوا تھا، کافی ملکوں کے کتابوں والے آئے ہوئے تھے۔
بیگم صاحبہ: مجھے علم ہے، ٹی وی پر اسکی خبریں چلتی رہی ہیں۔
میں: کاش میں جا سکتا۔
بیگم صاحبہ: صحیح صحیح بتانا، وہاں نہ ہونے کی وجہ سے تمھاری کیا حالت تھی۔
میں: ماہیِ بے آب کی طرح تڑپ رہا تھا، کاش میں کراچی میں ہوتا۔
بیگم صاحبہ: اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم کراچی میں نہیں ہیں۔

اسکے بعد ظاہر ہے مکالمہ آگے کیا بڑھنا تھا :)
 
کل رات ہمار اپنی بیگم صاحبہ سے ایک چھوٹا سا مکالمہ ہوا اس موضوع پر، کچھ بچوں کی پڑھائی کے متعلق بات ہو رہی تھی کہ اچانک میرے ذہن میں یہ میلہ آ گیا:

میں: کراچی میں بین الاقوامی کتاب میلہ لگا ہوا تھا، کافی ملکوں کے کتابوں والے آئے ہوئے تھے۔
بیگم صاحبہ: مجھے علم ہے، ٹی وی پر اسکی خبریں چلتی رہی ہیں۔
میں: کاش میں جا سکتا۔
بیگم صاحبہ: صحیح صحیح بتانا، وہاں نہ ہونے کی وجہ سے تمھاری کیا حالت تھی۔
میں: ماہیِ بے آب کی طرح تڑپ رہا تھا، کاش میں کراچی میں ہوتا۔
بیگم صاحبہ: اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم کراچی میں نہیں ہیں۔

اسکے بعد ظاہر ہے مکالمہ آگے کیا بڑھنا تھا :)

کراچی اتنا بھی دور نہیں کہ آیا نہ جاسکے --- زندگی بخیر اگلے سال اس کتب میلے میں شمولیت کا پلان انھی کے ساتھ بنالیں -
 
Top