چھٹیاں 2010

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں انشاءاللہ کل چند ہفتوں کے لیے پاکستان روانہ ہو جاؤں گا۔ اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔ پاکستان جا کر شاید فورم پر شاید کم ہی آ سکوں گا (ویسے کونسا زیادہ آتا ہوں :))۔ میری غیر موجودگی میں ابن سعید، محمد وارث اور شمشاد بھائی فورم کے معاملات سنبھالتے رہیں گے۔ میں انشاءاللہ واپس آ کر فونٹ فورج اور دوسرے پراجیکٹس پر کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا۔
فی امان اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
مابدولت بھی کل رات پاکستان کے لیے روانہ ہو رہے ہیں بمع اہل و عیال، تین ہفتے وہاں رہنے کا پروگرام ہے۔ وہاں سے تو نیٹ پر آنے کا وقت ہی نہیں ملے گا۔
 

خوشی

محفلین
خیر سے جائیں خیر سے آئیں

پاکستان کے حالات دیکھتے ہوئے ہم آپ سے تو یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے لئے کیا لائیں گے وہاں سے، کیونکہ وہاں یا تو سیلاب ھے یا بم دھماکے
 

فہیم

لائبریرین
دونوں آنے والے صاحبان میں ایک تو بالکل ہی پردے کی بوبو نما ہیں۔
اور دوسرے بھی کچھ اسی قبیل کے ہیں:)
خیر۔ پاکستان میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
خیریت سے آئیں اور خیریت سے جائیں اور پاکستان میں گزرنے والا وقت آپ کے لیے نہایت خوشگوار رہے۔ آمین
 

شمشاد

لائبریرین
فہیم کا ارادہ بین ہونے کا ہے جو نبیل بھائی کو پردے کی بوبو نما کہہ رہے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
یعنی کے اردو محفل نہ ہوئی پاکستان ہوگیا:rolleyes:
کہ جو کہا کچھ سچ وہیں پڑی بڑی ڈزززز:)
 
Top