چیز کیک

ماوراء

محفلین
~~
چیز کیک​

(6۔4 کے لیے)
اجزاء

رکوٹا چیز ۔ 500 g
نمک
میدہ ۔ 4 کھانے کے چمچ
چینی ۔ 4 کھانے کے چمچ
انڈے ۔ 2 عدد ( زردی اور سفیدی علیحدہ کر لیں) سفیدی کو اچھی طرح پھینٹنا ہے کہ وہ سفید اور سخت ہو جائے۔
1 مالٹے کی چھلکے (کدوکش کیے ہوئے)
کشمش ۔ 60 g ( گرم پانی میں پہلے بھگو دیں۔ تاکہ وہ نرم ہو جائیں۔)
مکس ڈرائی فروٹس ۔ 30 g
آئسنگ شوگر


ترکیب:

*چیز میں ایک چٹکی نمک، میدہ، چینی، انڈے کی زردیاں اور مالٹے کے چھلکے ایک پیالے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
* کشمش، ڈرائی فروٹس اور انڈوں کی سفیدیاں ( اچھی طرح سخت پھینٹی ہوئی) بھی شامل کر لیں۔
* اوون کو 180C پر گرم کریں۔ اور کیک کو تقریباً 1 گھنٹہ کے لیے بیک کر لیں۔
* کیک کو سانچے میں ہی ٹھنڈا ہونے دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد سرونگ پلیٹ میں الٹ دیں۔ اور اوپر آئسنگ شوگر چھڑک دیں۔


ٹرائی کرنے کے بعد مجھے ضرور بتائیے گا کہ کیسا بنا ہے۔؟
~~
 

ماوراء

محفلین
~~
نہیں، دعوت پر ٹرائی نہ کرنا۔ کیونکہ میں نے ابھی بنایا نہیں ہے۔ اس لیے دعوت کے دن کوئی گڑ بڑ ہی نہ ہو جائے۔ :p
~~
 

فریب

محفلین
زکریا بھائی گڑبڑ ہوئی تو سارا قصور ماوراء کا اور اگر اچھا بن گیا تو کریڈٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی آپ کافی سمجھدار ہیں :wink:
 

ماوراء

محفلین
نہیں، میں نے ابھی نہیں بنایا۔ میں آپ کے ٹرائی کرنے کے بعد میں ہی بناؤں گی۔ تاکہ اگر خراب بنے تو مجھے دکھ نہ ہو۔
 
Top