چیف جسٹس کے خطاب سے قبل دھماکہ، 4 ہلاک

ساجداقبال

محفلین
چیف جسٹس کے خطاب سے قبل دھماکہ

7-17-2007_14129_1.gif
ڈان ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس دھماکے کے باجود ایف ایٹ روانہ ہو گئے ہیں۔
 

سید ابرار

محفلین
چلئے حضرات ملک پاکستان ایک بار پھر ”مارشل لاء “ کی طرف بڑھ رہا ہے ، اب پتہ نہیں اس مارشل لاء کا اطلاق ”اردو محفل“ پر ہوتا ہے یا نہیں،
 

سید ابرار

محفلین
ابرار بھائی اتنا تلخ ہونے کی ضرورت نہیں، لڑائیاں تو چلتی ہی رہتی ہیں۔۔۔۔دل نہ بُرا کجییے۔
ساجد صاحب ، اب آپ ہی غور فرمائیں اپنے ملک کے سیاست دانوں کی ”عقل و دانش“ پر ،
محترمہ بے نظیر بھٹو ، کامران خان سے فرمارہی تھیں کہ انھیں اس کے پیچھے ”القاعدہ“ کا ہاتھ نظر آتا ہے ، اب پتہ نھیں اتنے بڑھاپے میں ”موصوفہ“ کو اتنی دور کی سوجھی کیسے ؟
لگتا ہے ”بد ہضمی “ کے آثار ہیں ،
یا پھر ”پرویز مشرف “ کی سکریٹری کے فرائض انجام دے رہی‌ ہیں
 

ساجداقبال

محفلین
ہاں اسوقت اے آر وائی پر ان کی موشگافیاں سن رہا ہوں۔ اس وقت باتوں کی حد تک موصوفہ نیلسن منڈیلا بنی ہوئی ہیں۔ جبکہ دوسری طرف کمپئیر کا سوال ان کی "سمجھ میں نہیں آتی۔" ابرار صاحب میری مراد یہاں پر محفل میں دوستوں کے درمیان تناؤ سے ۔۔۔۔سیاستدانوں کو تو اللہ ہی ہدایت دے۔
 

ساجداقبال

محفلین
حکومت نے اس دھماکہ کو خود کش قرار دیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس وقوعہ کا دورہ کرکے واپس چلے گئے ہیں، وہ کمپلیکس ہسپتال زخمیوں کی عیادت کرنے جانا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی اور وکلاء نے انہیں وہاں سیکیورٹی کے خدشےکیوجہ سے جانے سے منع کر دیا۔
دوسری طرف اطلاع ہے کہ اسلام آباد کے دو فائیو سٹار ہوٹلوں پر خودکش حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔ پولیس کے بقول انہوں نے 3 "مشتبہ" افراد گرفتار کر لیے ہیں۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
ساجد بھائی ماشاء اللہ بہت تیز ہو چکے ہیں ۔ اب تو ایک سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن میرا سب دوستوں سے درخواست ہیں کہ یہاں پر وہ تجزیے بھی پیش کی جائے جو کہ مسلمہ امہ کو تقسیم کرنے کے لیے تیزی دیکھا رہے ہیں اور فوج اور عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا ایک نینو سکینڈ بھی ضائع نہیں کرتے
ہاں ایک بات ہے پہلے ہم ذہنی طور پر تیار ہو جائے تو ان شاء اللہ پھر جسم خود بخود میدان میں کود پڑھے گا (ایک دوست کا تھریڈ کہی پڑا تھا کہ سب گفتار کے غازی ہے)

مثلا این جی اوز کی خاموشی؟
امریکہ کی زبان درازی ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


یا اللہ تو عظیم ہے "و یمکرون یمکراللہ واللہ خیر الماکرین"
they plot and plan, and Allah too plans; but the best of planners is Allah"
(سورہ انفال آیات نمبر 30)
 

ساجداقبال

محفلین
وزیرداخلہ کو تو اپنے آفس میں الہام ہو گیا تھا کہ حملہ خود کش ہے لیکن عینی شاہدین کیا کہتے ہیں:
حکومت اور اسلام آباد کی انتظامیہ منگل کی رات ڈسٹرکٹ بار کورٹ کے باہر ہونے والے دھماکہ کو خودکش حملہ قرار دے رہی ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ریت کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔

ریت کا یہ ڈھیر اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی جانب سے ضلع کچہری کی طرف جانے والی سڑک کی تعمیر کے لیے پھینکا گیا تھا۔
محمد حنیف نے، جو کہ ضلع کچہری ایک ہوٹل کے مالک ہیں، بتایا کہ وہ اپنے ہوٹل پر موجود تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس سے ان کے ہوٹل کے شیشے اور برتن ٹوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی خودکش حملہ آور کو نہیں دیکھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ریت کے اس ڈھیر میں چھپایا گیا تھا۔

سوال یہ ہے کیا یہ چیف جسٹس کو قتل کرنے کی کوئی منظم سازش تھی؟
 
Top