چینی کمپنی پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبہ میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد: معروف چینی سرمایہ کار کمپنی لائٹنگ افریقہ پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگی۔

سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ چائنیزکمپنی کے اعلی سطح کے وفدنے کمپنی کے صدربائی رون شی مین کی سربراہی میں گذشتہ روزچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرعمر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی کمپنی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے 8 ماہ کے دوران ایک ہزار میگاواٹ تک بجلی تیارکرے گی اس موقع پروفدکے سربراہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں شمسی توانائی کے بڑے پیمانے پرمواقع موجود ہیں۔

1546.jpg


انھوں نے کہا کہ انکی کمپنی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی تیارکرناچاہتی ہے اورصرف آٹھ ماہ کے دوران یہ بجلی پیداکی جاسکتی ہے،انھوں نے کہاکہ 3 سے 4 ماہ کے دوران اس منصوبے کے تحت 50 سے 100 میگاواٹ تک بجلی بنائی جاسکتی ہے جبکہ اس موقع پر زبیر عمر نے مذکورہ چائنیزکمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی پیشکش کوحوصلہ افزاء قراردیااوروفدکویقین دہانی کروائی کہ چین کے سرمایہ کاروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائیگا۔
 
Top