پہلی ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ ( پی آر ایس ایس I) نے منگل سے باضابطہ کام شروع کر دیا ہے۔ پی آر ایس ایس ون کو 9 جولائی کو چین سے خلا میں بھیجا گیا تھا، جس کا مکمل سیٹلائیٹ کنٹرول پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ ( پی آر ایس ایس 1)کےباضابطہ کام شروع کرنے پر صدر مملکت ممنون حسین اور اور نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے اسپارکو کے انجینز اور سائنسدانوں کو یہ اہم سنگ میل حاصل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ یہ اہم سنگ میل ملک کے 71 ویں یوم آزادی پر حاصل کیا گیا ہے، اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پاکستانی قوم کو فخر ہے ،اس سنگ میل نے پاکستان کو ان ممالک کی صف میں شامل کر دیا ہے جن کے پاس ریموٹ سنسگ سیٹلائٹ موجود ہیں۔
لنک