چین پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے

چین پاکستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے
  • 20 اپريل 2015
150420135932_xi_jin_ping_640x360_pid_nocredit.jpg

دونوں ممالک کے سربراہان نے مل کر آٹھ منصوبوں کا افتتاح کیا
چینی صدر شی جن پنگ کے دورۂ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور چین نے 51 دستاویزات، معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

اسی موقع پر دونوں ممالک نے آئندہ تین سال میں اپنے تجارتی حجم کو 15 ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دفتر سے جاری ہونے والے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان دستاویزات، مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں میں پاک چائنا راہ داری کے منصوبے کے تحت توانائی، بنیادی ڈھانچے، مواصلات جیسے شعبوں میں اہم ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

پیر کو جن منصوبوں کی افتتاحی تختیوں کی نقاب کشائی کی گئی ان میں سے

  1. چین کے انڈسٹریل اور کمرشل بینک کی ایک شاخ لاہور میں کھولی جائے گی
  2. بہاولپور کے قائداعظم سولر پارک کے لیے 100 میگا واٹ کا شمسی پاور پلانٹ
  3. ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے اشتراک سے ایف ایم 98 دوستی چینل
  4. پاکستان میں چینی ثقافتی مرکز
  5. اسلام آباد میں ایک چھوٹے ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا ریسرچ سینٹر
  6. پاک چین کراس باڈر آپٹیکل فائبر کیبل سسٹم پراجیکٹ
  7. لاہور میں اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم
دونوں ممالک کے سربراہان نے ملکر پانچ معاہدوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن میں کروٹ میں 720 میگا واٹ کا پن بجلی منصوبہ، جبکہ داؤد اور سچل میں 50، 50 میگا واٹ جبکہ جھمپر میں 100 میگا واٹ کا ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اور زونرگی میں شمسی توانائی کا 900 میگا واٹ کا پراجیکٹ شامل ہیں۔

دونوں ممالک نے ہر قسم کے حالات میں سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری قائم رکھنے اور معاشی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کرنے کے معاہدہ کیا۔

پاکستان اور چین نے ’ڈیجیٹل ٹیریسٹریل ملٹی میڈیا برڈکاسٹ‘ کے لیے نمائشی منصوبے کے لیے پیشگی مطالعہ کرنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

انسدادِ منشیات کے لیے سازوسان کی ایک دوسرے کے ہاں منتقلی پر بھی تحریری معاہد ہوا ہے۔ جبکہ دونوں جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ضروری آلات کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان گوادر ہسپتال بنانے کے لیے فیزیبیلٹی سٹڈی کرنے کے منصوبے پر بھی بات ہوئی ہے۔

چین کی وزارتِ کامرس نے پاکستان کی وزارتِ خزانہ کو قراقرم ہائی وے کی فیز ٹو جو کہ حویلیاں سے تھاکوٹ کے درمیان ہے کی مزید بہتری کے لیے رعایتی قرضے دے گی۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور تک موٹر وے کے لیے رعایتی قرض فراہم کرنے کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

اسی طرح ایک ایسی مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت گوادر کی بندرگاہ کے مشرق میں ایکسپریس وے بنانے کے لیے چین آسان نرخ پر قرض دےگا۔ علاوہ ازیں گوادر میں بین القوامی ہوائی اڈے کے قیام کے لیے بھی دوست ملک نے پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرنے کی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آلات کی فراہمی کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے۔

چین کےنیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور پاکستان کی وزارت برائے منصوبہ بندی و ترقی کے درمیان تعاون کی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے۔

گوادر سے نواب شاہ تک مائع گیس پہنچانے کے فریم ورک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین پربجیکٹ بنانے میں مدد ور اس سلسلے میں کمرشل معاہدہ کنٹریکٹ پر دستخط ہوئے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں تھر کے علاقے میں کوئلے کے ذریعے بجلی کے حصول کے منصوبے میں تعاون کا معاہدہ طے پایا جبکہ دونوں جانب پنجاب میں شمسی توانائی کے 900 میگاواٹ سولر پراجیکٹ کے بنیادی نکات طے پائے۔

پاکستان کی نمل یونیورسٹی اور چین کی زنجیانگ یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی شعبے این آئی سی ای کے قیام کا منصوبہ طے پایا اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے لیے دونوں یونیورسٹیوں کے حوالے سے ایک مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط ہوئے۔
 
چینی صدر کا دورہ پاکستان دو بھائیوں میں ملاقات، خطے کیلئے دور رس اقدامات کا حامل ہے : عالمی میڈیا
news-1429586936-3708.gif

بیجنگ/لندن /نئی دہلی (آئی این پی) چینی صدر شی چن پنگ کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ،برطانوی نشریاتی ادارے نے چینی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں کو نئی سپر ہائی وے کا نام دیا جبکہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو گیم چینجر کہا ہے۔بھارتی میڈیا میں بھی چینی صدر کے دورے کو خاصی اہمیت حاصل رہی۔ چینی صدر کا دورہ پاکستان عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے چینی صدر کے دورہ پاکستان اور معاہدوں کو نئی سپر ہائی وے کا نام دیا ہے، جبکہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو گیم چینجر کہا ہے۔نیویارک ٹائمز کی مطابق چین کے صدر پاکستان کے انفراسٹرکچرکو اربوں روپوں کی امداد فراہم کرینگے۔اس کے علاوہ بھارتی میڈیا میں بھی چینی صدر کے دورے کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا پاکستان کا دورہ دو بھائیوں کے درمیان ملاقات ہے۔ سی این این، آئی بی این کا کہنا ہے کہ چین گوادر بندرگاہ کی اہمیت جانتا ہے اور بہتر سہولیات کے حصول کیلئے چینی صدر کا دورہ پاکستان خطے کیلئے دور رس اقدامات کا حامل ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورے میں تقریبا پچاس ارب ڈالرز کے معاہدے متوقع ہیں۔ دی ہندو،زی نیوز،اور ٹائمزناؤ نے بھی چینی صدر کے دورہ پاکستان کو سرفہرست رکھا ہے۔
 
news_detail_img-epaper_id-7118-epaper_page_id-95889-epaper_map_detail_id549360.jpg

اسلام آباد: پاک فضائیہ کے 8 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے پاکستانی حدود میں چینی صدر کے طیارے کو حفاظتی حصار میں لیا ہوا ہے
 
Top