چیٹ

RAHIM.b

محفلین
نبیل بھای وہ چیٹ والا پرو گرام کہاں ھے ۔ آپ نے کہا کہ شروع کر نا ھے تو کب شروع کرنا ھے
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم رحیم۔ بھائی یار دوست فرمائشوں کرکے دباؤ ڈالتے ہیں تو اس کے متعلق کچھ کرنا بھی پڑتا ہے۔ بات صرف وقت ملنے کی ہے۔ ویسے بھی میری to do لسٹ میں ‌دوسرے کچھ کام ترجیح کے اعتبار سے کچھ اوپر ہیں جیسے کہ وکی پیڈیا کی فورم میں انٹگریشن پر کام کرنا۔ اس کے علاوہ جو چیٹ سسٹم (chatSpot) میں‌ شامل کرنا چاہتا ہوں، اس کا مستحکم ورژن ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ میں اسی کے انتظار میں ہوں۔ اگر اس میں دیر لگی تو میں حالیہ ورژن ہی انسٹال کر دوں گا۔ ویسے میرے مشاہدے کے مطابق زیادہ لوگ چیٹ میں دلچسپی نہیں لیتے۔ کیا تم نے اردو لنک سوفٹویر استعمال کرکے دیکھا ہے؟
 

RAHIM.b

محفلین
سلام کے بحدعرض ھے ۔ کہ آپ کی بات بجا آپ کو ایک مسلہ نہیں ھے آپ کیلیے ھر روز ایک نیا مسلہ کھڑا ھوتا ھے ۔ آپ جس طرح اردو کی خدمت کر رھے ھہیں اس کی جتنی تحریف کی جاے وہ کم ھے ۔باقی میں خود اردولنک سوفٹویر استحمال کیا ھے۔ جس کو بہت لوگ استحمال کر رھے ھہیں ۔میرے خیال میں ھماری اردو محفل کیلیے اردو لنک والا سوفٹویر موزوں رھے گا۔۔۔شکریہ
 

نعمان

محفلین
کیا آئی آر سی کے چیٹ رومز کو فورم میں انٹیگریٹ نہیں کیا جاسکتا؟ یا کیسا ہو کہ محفل ارکان کے لئے جمعے کے جمعے کسی آئی آر سی چیٹ روم پر پارٹی کا اہتمام کردیا کرے؟ اوپن سورس آئی آر سی کلائنٹ یونیکوڈ کو سپورٹ کرتے ہیں اسلئے اوپن سورس کلائنٹ استعمال کرنے والے اردو میں چیٹ کرسکتے ہیں۔ ونڈوز یوزرز کے لئیے چیٹزیلا مناسب سوفٹویر ہے۔ لنکس اور میک والے تو پہلے ہی یونیکورڈ سپورٹڈ کلائنٹ استعمال کرتے ہونگے۔
 
Top