چیچنستان کی روزمرہ زندگی پر ایک نظر

حسان خان

لائبریرین
عکاس: دیانا مارکوسیان
منبعِ تصاویر

(چیچنیا کے لیے فارسی میں اور ترک زبانوں میں چیچنستان رائج ہے۔ اس لیے میں مناسب سمجھتا ہوں کہ اردو میں بھی چیچنستان استعمال کیا جانا چاہیے۔)

چیچن نوجوان دارالحکومت گروزنی کے ایک اسنوکر کلب میں حقہ پی رہے ہیں۔ اس اسلامی ریاست میں اب حقے پر پابندی لگائی جا چکی ہے۔
111.jpg


گروزنی کے ایک مقامی پارک میں ایک جوڑا مقررہ ملاقات (ڈیٹ) کے دوران
4.jpg


ایتوم کالے کی چوکی پر موجود چیچن فوجی محافظ
2.jpg


گروزنی کا مرکز
3.jpg


گروزنی کی ایک تجملی فروشگاہ میں چیچن خواتین خریداری کرتے ہوئے
5.jpg


گروزنی کا مرکز
6.jpg


گروزنی کے علاقے زاوَودسکوئی کی ایک تباہ شدہ عمارت
(چیچن روسی جنگ کی باقیات)
7.jpg


ایک چیچن عورت اپنے بچے کے ساتھ گھر میں
8.jpg


گروزنی کے مرکزی تجارتی حصے میں موجود ایک مرکزِ زیبائی میں چیچن عورتیں
99.jpg


شہر کی مرکزی مسجد سے کچھ بلند و بالا عمارات کا منظر
10.jpg

جاری ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
گروزنی کے مکتب کی صنفِ اول میں پڑھنے والی بچیاں
12.jpg


قوانینِ لباس کے مطابق مکتبوں میں بچیوں کو لازماً اپنا سر ڈھانپنا پڑتا ہے۔
13.jpg


کرائے پر حاصل کی کی گئی لِموزین سے ایک دلہن کو اُس کی سہیلی نیچے اتار رہی ہے۔
11.jpg


انیس سالہ میلانا اپنی شادی کے دن سہیلیوں کے ہمراہ
21.jpg


ایک چیچن خاندان ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول کر رہا ہے۔
15.jpg


چیچن گاؤں سَیرژَین یُورت کے مکتب کی صنفِ نہم کی بچیاں
a9b90c91153eaf095cba66fad96ccbd63fa14b28_large.


سیرژین یورت گاؤں کے مکتب میں ورزشی تعلیم کا منظر
b1631aec4890daa8d829dde4dffcc409ff03aaac_large.


گروزنی کی قلبِ چیچنستان مسجد کے سامنے مکتب کا وقت ختم ہونے کے بعد طالبات بیٹھی ہوئی ہیں۔
c4cb36acb0d0a701a0a541519731520a6aa43063_large.


گروزنی کی اسلامی جامعہ میں اکیس سالہ طالبہ امینہ مطیع ایوا عورتوں کے لیے بنی جائے نماز میں نماز پڑھ رہی ہے۔
4129cdca7e082288b88b3e08c6e92254ff364589_large.


'لایوسا ابراہیم اوا' کی شادی سے پہلے آرائش و پیرائش کی جا رہی ہے۔
fa85f9f6a213ac9f3d2ade47cf31755da3e00518_large.


ایک مسجد میں جوان چیچن لڑکیاں عربی خط میں آیات پڑھ رہی ہیں۔
b622a6d8b329c112674c6b3f0169192984cd53e6_large.


ایک نشاطی محفل میں چیچن مرد اور عورت آمنے سامنے کھڑے ہیں۔ چیچن معاشرے میں جنسی افتراق پر زور دیا جاتا ہے۔
cddf862a941b90bcb84249e6f83071c5a500d2e8_large.

360737dc1994fcb4313cafa4b02d3adaacbcf4d0_large.


ایک محفل میں ایک جوڑا شمالی قفقاز کا روایتی رقص لیزگِنکا پیش کر رہا ہے۔
21bb89be32626085296685b0983190ac1eadf4fd_large.


گروزنی کی ایک مقامی مسجد میں عورت نماز پڑھ رہی ہے۔
11fc85875c9c677bcc2fc90f9a465f4965c597cf_large.


ایک مدرسے میں جواں سالہ لڑکیاں قرآن شریف پڑھ رہی ہیں۔
2f96b152507daa8b8254070081dc3b4b06c2c867_large.


آچکوئے-مارتان نامی گاؤں میں کچھ خواتین کھڑکی کے کنارے کھڑے ہو کر انتظار کر رہی ہیں۔
388f5f69eb8e925b559308b0fb9383ab00a34ec3_large.


گروزنی کے ایوانِ آواز و ساز میں پسِ پردۂ نمائش فنکاروں کا گروہ
11c3fca6fbd6979ae6b38139e8ab03287325c07e_large.


گروزنی کے مضافات میں ایک مرد شادی کی پرانی روایات کی پیروی کرتے ہوئے بطور جشن فضائی گولیاں داغ رہا ہے۔
15e8471ddcd74b34bed6fcf35112ded111603e3b_large.


ختم شد!

سیدہ شگفتہ بدر الفاتح
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
آپ تو پاکستانی ہو مگر یہ کس ملک کی تصاویر ہے؟
نقشہ میں یہ ملک کدھر ہے؟
یہاں کی کرنسی؟ وقت ؟لوگ؟زبان؟وغیرہ کیا ہیں؟
 

حسان خان

لائبریرین
آپ تو پاکستانی ہو مگر یہ کس ملک کی تصاویر ہے؟
نقشہ میں یہ ملک کدھر ہے؟
جمہوریۂ چیچنستان روسی وفاق کی ایک خودمختار ریاست ہے۔ سوویت اتحاد کے سقوط کے موقع پر کئی دیگر ریاستیں آزاد ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں، لیکن چیچنستان ذرا بدقسمت ریاست تھی کہ آزادی کے اعلان اور بعدازاں روسی حکومت کے ساتھ دو خوں ریز جنگوں کے باوجود یہ ریاست آزاد نہ ہو سکی۔ اس ریاست کی آبادی تیرہ لاکھ کے قریب ہے اور یہاں کے لوگ چیچنی زبان میں تکلم کرتے ہیں۔ نقشے میں اس کا محلِ وقوع یہ ہے:
RussiaChechnya.png

Chechnya_and_Caucasus.png

chechnya.gif
 

arifkarim

معطل
جمہوریۂ چیچنستان روسی وفاق کی ایک خودمختار ریاست ہے۔ سوویت اتحاد کے سقوط کے موقع پر کئی دیگر ریاستیں آزاد ہونے میں کامیاب ہو گئی تھیں، لیکن چیچنستان ذرا بدقسمت ریاست تھی کہ آزادی کے اعلان اور بعدازاں روسی حکومت کے ساتھ دو خوں ریز جنگوں کے باوجود یہ ریاست آزاد نہ ہو سکی۔ اس ریاست کی آبادی تیرہ لاکھ کے قریب ہے اور یہاں کے لوگ چیچنی زبان میں تکلم کرتے ہیں۔ نقشے میں اس کا محلِ وقوع یہ ہے:
RussiaChechnya.png

Chechnya_and_Caucasus.png

chechnya.gif

کیا ابھی تک چیچنیا روسی تسلط سے آزاد نہیں ہو سکا؟ جب باقی بڑی بڑی ریاستیں سوویت یونین کا حصہ نہیں رہیں تو یہ ایک چھوٹی سی ریاست کیسے آزاد ہو نے سے رہ گئی؟
 

سارہ خان

محفلین
روسی تسلط سے آزاد ریاستوں میں لٹریسی ریٹ بہت زیادہ ہے ۔۔
یہ مکمل آزاد ریاست نہیں ہے پھر بھی اچھے حالات میں نظر آتی ہے ۔۔
 
Top