arifkarim
معطل
وزارت پانی وبجلی نے چیچو کی ملیاں پاور پراجیکٹ ختم کردیا
ویب ڈیسک ہفتہ 4 جولائ 2015
پراجیکٹ کی تعمیرپر اب تک 3 ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جب کہ سائٹ پرمشینری بھی موجود ہے۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزارت پانی وبجلی نے 525 میگاواٹ کا چیچو کی ملیاں پاور پلانٹ پراجیکٹ ختم کردیا جب کہ پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے بھی پراجیکٹ ختم کرنے کی تصدیق کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے قریب 35 ارب کی لاگت سے 525 میگاواٹ کے لگنے والے چیچو کی ملیاں پاور پراجیکٹ پر 2008 میں کام شروع ہونا تھا جو مکمل نہ ہوسکا جب کہ پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے 3 ارب روپے بھی خرچ کئے جاچکے ہیں اور سائٹ پر مشینری بھی موجود ہے تاہم وزارت پانی و بجلی نے پراجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی تعمیر میں تاخیر کے باعث اس کی لاگت بڑھ چکی ہے جس کے باعث اسے بند کرنا پڑا جب کہ پراجیکٹ ناقابل عمل تھا اور کمپنی کے ذمے واجبات کی وصولی جاری ہے۔
http://www.express.pk/story/372542/
ایک دوسری خبر میں خیبر پختونخواہ کےچیف منسٹر پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کوٹو پن بجلی منصوبے کا افتتاح کر دیا:
پن بجلی منصوبے کا افتتاح ، وفاق خیبر پختونخواکی بجلی چوری کر رہا ہے :عمران خان
04 جولائی 2015 (15:27)دیر
لوئر دیر(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک اںصاف عمران خا ن نے کہا ہے کہ وفاق خیبر پختونخواکی بجلی چوری کر رہا ہے ،وفاق ہمیں 400میگاواٹ کم بجلی دے رہا ہے ۔ڈیم بنائے بغیر کے پی کے میں 4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں ، اس کےلئے وفاق پیسے نہیں دے رہا ۔پہاڑی علاقوں میں 25سے 30ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ،کالام میں بجلی کے پلانٹ سے بجلی سستی اور 24گھنٹے دستیاب ہو گی ۔
عمران خا ن نے کوٹو پن بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پن بجلی گھر دریائے پنچگوڑہ پر تعمیر کیا جائے گا،پن بجلی گھر سے 8.40میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ، یہ منصوبہ 4سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دیر میں 4روپے فی یونٹ پر بجلی پیدا کی ا جائے گی،کے پی کے حکومت کے پاس بجلی پیدا کرنے کے لئے پیسہ نہیں،ڈیم بنائے بغیر کے پی کے میں 4ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں، وفاق پیسے نہیں دے رہا،وفاق کو کے پی کے کاکوئی احساس نہیںہے ۔ عمران خان نے کہا کہ رینٹل پاور پر صرف پیسے بنائے گئے،سب سے سستی اور صاف بجلی ہائیڈرل پیداوار سے بنتی ہے جہاں بجلی نہیں وہاں مائیکرو ہائیڈرل پلانٹ بنائینگے،کالام میں بجلی کے پلانٹ سے بجلی سستی اور 24گھنٹے دستیاب ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25سال سے آئی پی پیز کو پال رہے ہیں،آئی پی پیز کے آنے سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوااور پاکستان کا مستقبل تباہ ہوا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں چالیس فیصد بجلی تیل سے بنتی ہے ،تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی ہو گئی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی چور ی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے لئے چھوٹے چھوٹے منصوبے لگا رہے ہیں،پہاڑی علاقوں میں 25سے 30ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوااپنی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر رہا ہے ،وفاق کے پی کے کی بجلی چوری کر رہا ہے ،وفاق ہمیں 400میگاواٹ کم بجلی دے رہا ہے ،گردشی قرضہ پھر 600ارب تک پہنچ گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی حکومت خود اپنے فنڈز استعمال کرے گی ،بلدیات میں 30فیصد رقم خرچ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختوانخوامیں پولیس کوغیر جانبداربنادیا ، بیورو کریسی کوبھی غیر جانبدار بنا دینگے،پہلے پولیس بھرتیاں پر پیسہ لیا جاتاتھا اب ایسا نہیں ہے ، این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے شفاف اور میرٹ پر بھرتیاں ہونگی۔عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ہائیڈرل پاور متعارف کروانے پر جماعت اسلامی کو مبارکبادبھی پیش کی ۔
http://dailypakistan.com.pk/dir/04-Jul-2015/242053
الف نظامی نیرنگ خیال محمد احمد عبدالقیوم چوہدری اوشو محمد سعد