ڈاؤنلوڈ ڈیٹابیس اور لنک ڈائریکٹری سے متعلق معلومات فراہم کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم کی نئی سوفٹویر پر منتقلی کے بعدسے ڈاؤنلوڈ سیکشن دستیاب نہیں رہا ہے۔ فی الحال زین فورو کے لیے کوئی مناسب ڈاؤنلوڈ سسٹم دستیاب نہیں ہے۔ ہر مرتبہ فورم کی میجر اپگریڈ یا مائیگریشن کے بعد سب سے پہلی زد ڈاؤنلوڈ سیکشن پر پڑتی ہے۔ اس لیے میں نے سوچا ہے کہ ڈاؤنلوڈ سیکشن اور لنکس ڈائریکٹری کو فورم سے علیحدہ کر دیا جائے۔ اردو ویب بلاگ کی صورت میں ہمارے پاس ایک ورڈپریس انسٹالیشن موجود ہے۔ ایک ممکنہ حل یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی اچھے ورڈ پریس کے پلگ ان استعمال کرکے اردو ویب بلاگ میں ڈاؤنلوڈ سیکشن اور لنکس ڈائریکٹری کا اضافہ کر لیا جائے۔ اگر آپ کو اس کے بارے میں کوئی معلومات حاصل ہو تو انہیں یہاں شئیر کر سکتے ہیں۔

والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اگر فونٹ سرور والے اطلاقیہ کو ہی ڈاؤن لوڈ سنٹر کے لیے کچھ ترمیم کے بعد علیحدہ سے انسٹال کر لیا جائے تو کیسا رہے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ شاکرالقادری صاحب۔ آپ کی تجویز اچھی ہے۔ اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ذاتی طور پر میں ورڈپریس کے پلگ ان انسٹال کرنے کو اس لیے ترجیح دوں گا کہ اس طرح ایڈمنسٹریشن قدرے سہل رہے گی اور نئے اندراجات کو وجٹس کے ذریعے نمایاں کرنا بھی ممکن ہوگا۔
 
اگر فونٹ سرور والے اطلاقیہ کو ہی ڈاؤن لوڈ سنٹر کے لیے کچھ ترمیم کے بعد علیحدہ سے انسٹال کر لیا جائے تو کیسا رہے گا؟

اس کے استعمال سے یوزر ایکسپیرئینس تو بہت عمدہ ہوتا ہے لیکن سرچ انجن کی نظروں میں صفر ہو کر رہ جاتا ہے۔ حالانکہ اس کو سرچ انجن فرینڈلی بنانے کی تدبیر موجود تو ہے لیکن ہمیں کبھی اتنا موقع نہیں مل سکا کہ اس کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے جا سکتے۔ :)
 

سعید

محفلین
ڈاؤنلوڈ سیکشن کی کمی نے مجھے بھی خاصا پریشان کر رکھا ہے۔ ورڈ پریس میں ایسا میں نے کوئی پلگ ان نہیں دیکھا ابھی تک۔
ایک اور صورت، جو میرا خیال ہے کہ فی الحال کام دے سکتا ہے اور جس کو میں خود بھی عمل میں لانے کی کوشش کر رہا ہوں، وہ یہ کہ jfusion کو استعمال کر کے joomla-xenforo bridge بنایا جائے۔ Joomla میں ایک ڈاؤنلوڈ پلگ ان مجحے خاصا پسند آیا ہے اس حوالے سے۔ میں نے اس حوالے سے کچھ ٹیسٹنگ کی ہے اور فی الحال مسئلہ صرف logout کرنے میں آرہا ہے۔ اس کے علاوہ تمام اراکین کو بار بار log in نہیں کرنا پڑتا۔
میں نے اس حوالے سے اس plugin کے بانی کو اطلاع دی ہے، دیکھیں شاید جلد ہی اس میں کوئی پیش رفت ہو۔ اگر آپ لوگو ں کو ایسا setup مناسب لگتا ہے اپنی سائٹ کے لیے تو بتائیے گا، میں آپ کو پلگ ان کے حوالے سے مزید انفارمیشن دے دوں گا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ سعید۔ جملہ اچھا سی ایم ایس ہے لیکن میں صرف ڈاؤنلوڈ سیکشن کے لیے جملہ انسٹال نہیں کرنا چاہ رہا۔ ورڈپریس کے لیے متعدد ڈاؤنلوڈ منیجر اور فائل منیجر موجود ہیں۔ زین فورو کے لیے بھی ایک ریسورس منیجر کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اس کی دستیابی کے بارے میں فی الحال کوئی خبر نہیں ہے۔
 

سعید

محفلین
کوئی مسئلہ نہیں، ہر منتظم کی اپنی پسند نا پسند ہوتی ہے، آپ نے کیونکہ معلومات پوچھی تھیں اس لیے میں نے ذکر کردیا۔ :)

جی، امید تو یہی ہے کہ 1۔1 کے نکلنے کے بعد ریسورس مینجیر بھی ریلیز ہوگا۔ (y)
 
کوئی مسئلہ نہیں، ہر منتظم کی اپنی پسند نا پسند ہوتی ہے، آپ نے کیونکہ معلومات پوچھی تھیں اس لیے میں نے ذکر کردیا۔ :)

جی، امید تو یہی ہے کہ 1۔1 کے نکلنے کے بعد ریسورس مینجیر بھی ریلیز ہوگا۔ (y)

اس میں ابھی کچھ وقت لگے گا کیوں کہ پہلے وہ کچھ عرصہ تک زین فورو تک محدود رکھیں گے۔ بعد میں شاید اس کو جاری کریں۔ :)
 
محفل فورم کے سابقہ سوفت وئیر میں ڈاؤن لوڈز مہیا تھے ۔۔۔ لیکن نئے سوفٹ وئیر میں باوجود تلاش کے مل نہیں رہے ۔۔۔ کیا لنک فراہم کیا جا سکتا ہے۔ شکریہ!
 

متلاشی

محفلین
اگر کسی فائل ہوسٹنگ سروس میں اردو محفل کا اکاؤنٹ بنا کر اسے اردو محفل میں ایمبیڈ کر دیں تو کیسا رہے گا ؟
 
Top