ڈائجسٹ کہانیاں۔حصہ اول و دوم

راشد اشرف

محفلین
ڈائجسٹ کہانیاں۔حصہ اول

ڈائجسٹوں میں شائع ہونے والی یہ کہانیاں ”ادب عالیہ کے لوگوں کے ان کا نام سنتے ہی ناک بھوں چڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔ آج (جون۳۱۰۲ ) سے پچیس برس قبل راقم الحروف نے اپنی نوعمری کے زمانے میں ان کہانیوں کو مجلد شکل میں محفوظ کرلیا تھا اور تب سے انہیں حرز جاں بنا کر رکھا ہے۔آپ انہیں پڑھیں اور خود فیصلہ کریں کہ کیا ان کا شمار اعلی ادب میں ہونا چاہیے یا ”ادنی“ میں ؟

راشد اشرف

محفلین
تلمیذ @خلیل نایاب الف عین 2@زبیر

ان دونوں فائلوں کے مطالعے سے آپ کا جی یقینا خوش ہوگا
حصہ اول کی دوسری کہانی "شب گزیدہ" دل کو چھو لیتی ہے جبکہ تیسری "موت کی پرواز" کو پڑھتے وقت ہوں محسوس ہوگا جیسے آپ کوئی انتہائی دلچسپ سنسنی خیز فلم دیکھ رہے ہیں، شاید یہ آپ کو ڈائی ہارڈ کی یاد دلا دے

حصہ دوم میں زیادہ تر کہانیاں مختصر ہیں
 
تلمیذ

لائبریرین
واقعی، نہایت عمدہ کلیکشن ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ جراثیم آپ کو 'قرون اولی' سے لگے ہوئے ہیں۔ :) اور بلاشبہ، اس سے اعلیٰ ادب اور کون سا ہوگا؟

زبیر مرزا
 
اس سلسلے کا تیسرا حصہ پیش کررہا ہوں، یہ سب سے 'جاندار' ہے، پڑھ کر آپ کو اندازہ ہوجائے گا، سمجھ لیجیے کہ نچوڑ ہے:

عثمان

محفلین
پڑھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ کیا ڈاؤنلوڈ کر کے پکچر کوالٹی بہتر ہوسکتی ہے ؟
 
راشد اشرف

محفلین
پڑھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ کیا ڈاؤنلوڈ کر کے پکچر کوالٹی بہتر ہوسکتی ہے ؟

یقینا اسے ڈاؤن لوڈ کرکے بہ آسانی پڑھا جاسکتا ہے، ویسے اس وقت بھی میں تینوں فائلوں کو دیکھ رہا ہوں، یہ بالکل واضح ہیں۔ آپ ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اس میں کوئی دقت ہو تو مجھے ذاتی پیغام میں اپنا ای میل پتہ دیجیے
 
نیلم

محفلین
شب گزیدہ کے لیے بہت شکریہ ۔میں اسی ناولٹ کو نیٹ پہ ڈھونڈ رہی تھی ۔جو مجھے نہیں ملا تھا :)
 
مجھے بیحد خوشی ہے کہ کوئی تو ایسا ہے جسے یہ کہانی، یہ تلخیص یاد ہے۔ یہ میری پسندیدہ کہانیوں میں سے ایک رہی ہے۔ "شب گزیدہ" کے مترجم ابو ضیاء اقبال مرحوم ہیں جنہوں نے فیروز سنز سے بچوں کے لیے بھی بہت عمدہ ناول لکھے تھے لیکن افسوس ان کا نام بھی آج کسی کو یاد نہیں ہے، ماسوائے ان لوگوں کے جنہوں نے یہ ناول اپنے بچپن میں پڑھے تھے اور آج بھی ان کے ذہن میں محفوظ ہیں۔ راقم نے 'بچوں کے ادب' کے موضوع پر لکھے اپنے ایک تازہ طویل مضمون (فی الحال غیر مطبوعہ) میں ابو ضیاء اقبال کا ذکر کیا ہے

بقیہ دو فائلزبھی ضرور دیکھیے گا، ان میں بھی یقینا کئی ایسی چیزیں نکل آئیں گی جو ماضی میں لے جانے کا باعث بنیں گی۔ چور سپاہی ایک نہایت مزے دار اور' شرارتی' طویل کہانی ہے، اسی طرح "موت کی پرواز" ایسا ہے گویا کوئی سنسنی خیز فلم دیکھ رہے ہوں۔

حصہ سوم کی پہلی کہانی "خلاصی" عبدالقیوم شاد مرحوم کی ایک یادگار تحریر ہے۔
 
راشد بھائی آپ نے جس طرح ابن صفی مرحوم پر ایک کتاب لکھی ہے۔ کیوں نہ آپ ایسے تمام مصنفین پر ایک کتاب لکھیں جو فراموش کر دیے گئے ہیں۔
 
ایک طویل مضمون بعنوان " بچوں کا ادب-وہ خاموش مجاہد کیا ہوئے" مکمل کیا ہے، امید ہے کہ ایک ادبی جریدے میں شائع ہوگا۔ مضمون میں ان تمام لوگوں کا اور ان کی تخلیقات کا تفصیلی ذکر ہے جو فیروز سنز کے تحت سن ستر کی دہائی میں لکھتے رہے تھے۔
ابن صفی پر خاکسار کی دو عدد کتابیں آچکی ہیں:
http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2013/04/130413_book_review_zz.shtml
اور
http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2012/09/120915_book_review_ibn_e_safi_tim.shtml
 
رانا

محفلین
آج تلاش کے دوران یہ لڑی سامنے آئی لیکن اس میں شئیرکئے گئے لنکس اب شائد ایکسپائر ہوچکے ہیں۔ اگر کسی کے پاس ڈاؤنلوڈز ہیں تو شئیر کردیں۔
 
Top