ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں شدید کمی

کاشفی

محفلین
ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں شدید کمی
188443_98650324.jpg

نیو دہلی: (دنیا نیوز) ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں شدید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

بھارتی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر باسٹھ روپے پینتیس پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارتی روپیہ خطے کی کمزور ترین کرنسی بن گیا ہے۔ صرف ایک روز میں ڈیڑھ فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ رواں سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر چودہ فیصد کم ہو چکی ہے۔ جون سے اب تک بیرونی سرمایہ کاروں نے بھارتی مارکیٹوں سے ساڑھے گیارہ ارب ڈالر نکال لئے ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال بھارتی روپیہ خطے کی کمزور ترین کرنسی بن گیا ہے۔
اس سطر کی کوئی وضاحت فرما سکتا ہے۔۔۔ خطے میں پاکستان کی کرنسی موجود ہے۔۔۔ اس کو ظالم کسی قطار میں ہی نہیں گردانتے کیا۔۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
India’s rupee skids to new record low against dollar
Indias-rupee-skids-to-new-record-low-against-dollar.jpg

MUMBAI, India: India’s rupee tumbled to a new record low against the dollar on Thursday as uncertainty about the future of the US stimulus programme added to growing fears about the state of the Indian economy.
Closely watched minutes from the US Federal Reserve were unable to shed any light on when the bank will begin winding down its bond-buying scheme, which has helped fuel an investment splurge in Asia’s emerging markets.
The rupee sank to 65.04 against the dollar in early trade despite suspected interventions by the Reserve Bank of India (RBI) to try to halt the slide this week.
The unit is the worst performing currency among key Asian nations this year, losing about a fifth of its value.
The RBI and the government have been in crisis management mode for several months to try to stabilise the rupee by announcing measure such as a tightening of liquidity in the markets and hiking short-term interest rates.
 
کرنسی کی طاقت کا اندازہ ایکسچینج ریٹ سے نہیں بلکہ استحکام سے (یعنی قیمت میں کمی نہ ہونا) لگایا جاتا ہے۔۔۔چنانچہ ہوسکتا ہے کہ وقتی طور پر پاکستانی روپیہ انڈین کرنسی سے اس وقت زیادہ مستحکم جارہا ہو :)
اس سطر کی کوئی وضاحت فرما سکتا ہے۔۔۔ خطے میں پاکستان کی کرنسی موجود ہے۔۔۔ اس کو ظالم کسی قطار میں ہی نہیں گردانتے کیا۔۔۔ ۔۔
کیا ریٹ ہے انڈین روپے کا؟ 65
پاکستان کا 105 ہے
 
کرنسی کی طاقت کا اندازہ ایکسچینج ریٹ سے نہیں بلکہ استحکام سے (یعنی قیمت میں کمی نہ ہونا) لگایا جاتا ہے۔۔۔ چنانچہ ہوسکتا ہے کہ وقتی طور پر پاکستانی روپیہ انڈین کرنسی سے اس وقت زیادہ مستحکم جارہا ہو :)

ممکن ہے وقتی طور پر
ابھی دیکھتے ہیں
 

اسد

محفلین
کلیدی ایشیائی قومیں کون کون سی ہیں

کیا اس میں جاپان، چائنا، تائیوان، کوریا بھی شامل ہیں؟
جی ہاں۔ ان کے علاوہ ملائیشیا بھی۔

اس وقت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں یہ مسئلہ زیادہ ہو رہا ہے، جن میں بیرونی سرمایہ کاری زیادہ تھی اور اب سرمایہ کار سرمایہ واپس نکال رہے ہیں۔ پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری نہیں ہے کہ زیادہ مسئلہ ہو۔ بھارت اور انڈونیشیا میں یہ مسئلہ زیادہ ہے(دونوں ممالک تیل درآمد کرتے ہیں)، جبکہ ملائیشیا تیل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے نسبتاً بچا ہوا ہے۔
 
آخری تدوین:
جی ہاں۔ ان کے علاوہ ملائیشیا بھی۔

اس وقت جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں یہ مسئلہ زیادہ ہو رہا ہے، جن میں بیرونی سرمایہ کاری زیادہ تھی اور اب سرمایہ کار سرمایہ واپس نکال رہے ہیں۔ پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری نہیں ہے کہ زیادہ مسئلہ ہو۔ بھارت اور انڈونیشیا میں یہ مسئلہ زیادہ ہے(دونوں ممالک تیل درآمد کرتے ہیں)، جبکہ ملائیشیا تیل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے نسبتاً بچا ہوا ہے۔

ملائشیا تو تیل پید ا کرتا ہے اور برامد بھی کرتا ہے
کیا یہ اسی طرح کا بحران تھا جیسے پہلے 1998 میں ایا تھا جس نے کوریا اور انڈونیشیا کی چولیں ہلادی تھیں

ویسے اگر پورے ایشیا کے تناظر میں دیکھیں تو پاکستان شاید بھوٹان وغیر ہ کے لیول پر ہی ائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
کچھ عرصہ ایک خبر پڑھی تھی، ہوئے تم دوست جس کے۔ تفصیل میں تھا کہ انڈیا میں امریکی معاہدے جو ہو رہے ہیں، ان کے نتیجے میں انڈین کرنسی سب سے پہلے اپنی قدر کھونا شروع کرے گی اور پھر دیگر مضمرات سامنے آئیں گے۔ شاید جنگ میں کوئی کالم تھا
 
Top