ڈالر 100 روپے کی سطح پر آگیا، مزید کمی کا امکان۔

1782152_485628334872410_1863521476_n.jpg
 

x boy

محفلین
اگر ڈالر 60 روپے کی کروادے تو کیا ہی بات ہو، پھر نواز شریف ذندہ باد کے نعرے میں بھی لگاؤنگا۔
 
ایک بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ کیسے ہوجاتا ہے کہ یکایک راتوں رات ڈالر کی قیمت جمپ کرکے آٹھ دس روپے اوپر چلی جاتی ہے اور پھر اسی طرح اچانک اتنا ہی نیچے۔۔۔
 
ایک بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ کیسے ہوجاتا ہے کہ یکایک راتوں رات ڈالر کی قیمت جمپ کرکے آٹھ دس روپے اوپر چلی جاتی ہے اور پھر اسی طرح اچانک اتنا ہی نیچے۔۔۔
جب باہر سے بڑی رقم ڈالروں میں آتی ہے تو روپے پر دباؤ کم ہوجاتا ہے۔ جیسے 1 ارب ڈالر امریکہ یا سعودیہ سے امداد کی شکل میں آجائے یا پی ٹی سی ایل کی ڈیل کا پیسہ آجائے یا آئی یم ایف سے قرضہ آجائے وغیرہ تو ایسے روپے کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ یا برآمدات میں اضافہ ہو جائے جیسے یورپ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دیا ہے جس سے برآمدات میں اضافے کا امکان ہے۔
لیکن جب باہر کے سرمایہ کار کسی وجہ سے اپنا پیسہ نکال کر کسی اور ملک میں لے جائیں تو روپے پر دباؤ آئے گا اور روپے کی قیمت گر جائے گی۔ ہمارے پاکستان کے لوگ ہی لوڈشیڈنگ اور گیس کی کمی کی وجہ سے بنگلہ دیش میں صنعتیں لگائے بیٹھے ہیں اب۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ ڈالر آج 98 روپے سے بھی کم کا ہوگیا ہے۔ :)

خوشخبری یہ تب ہو گی جب یہ واپس نہ بڑھے اور کم سے کم ہو جائے۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بھی ایک طریقہ ہے ڈالر کی قیمت گرا اور بڑھا کر پیسے کمانے کا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مشرف کا دور آنے کے بعد ڈالر مہنگا ہوتا گیا۔ پہلے ادوار کی طرح

ویسے کہا جاتا ہے کہ مشرف کے دور میں بیرونی سرمایہ کاری بہت آئی پاکستان میں۔ اس سے تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

غالباً زرداری عہد میں یہ تیزی سے گھٹا ہوگا۔

کچھ روشنی ڈالیے۔
 
ویسے کہا جاتا ہے کہ مشرف کے دور میں بیرونی سرمایہ کاری بہت آئی پاکستان میں۔ اس سے تو روپیہ مضبوط ہونا چاہیے تھا۔

غالباً زرداری عہد میں یہ تیزی سے گھٹا ہوگا۔

کچھ روشنی ڈالیے۔
سرمایہ کاری سے زیادہ امداد آئی تھی :)
لیکن دہشت گردی شروع ہونے اور لوڈ شیڈنگ شروع ہونے سے سرمایہ باہر بھی بھاگا اس سے قیمت کم ہوئی روپے کی۔
زرادری کے دور میں تو بیڑہ ہی غرق ہوگیا ہر چیز کا
مجھے یہاں ایک چارٹ ڈالنا چاہئے میں پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ میں کوئی معیشت کا ماہر نہیں ہوں یہ موٹی باتیں ٹی وی اور اخبارات سے ہی سمجھی ہیں۔ :)
 
Top