ڈاونلوڈز کیوں نہیں ہوتا

Khan Da Zmany

محفلین
السلام علیکم
جناب میں کوئی فائل ڈاونلوڈ کیوں نہیں کرسکتا ہوں۔ جب میں کوئی فائل ڈاونلوڈ کرتا ہوں تو وہ فائل ڈاونلوڈ نہیں ہوتا بلکہ اس کی جگہ فورم کا مین پیج ڈاونلوڈ ہوجاتا ہے۔۔اس کی کیا وجہ ہے۔۔
 

Khan Da Zmany

محفلین
آپ کون سی فائل ڈاؤنلوڈ کرنا چاہ رہے ہیں اور کہاں سے؟

جناب میں اس لنکhttp://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?action=file&file_id=2 میں موجود تمام اور اس کے علاوہ فورم پر موجود کوئی بھی فائل چاھے کسی بھی سیکشن میں ہو ڈاونلوڈ نہیں کرسکتا۔۔کسی بھی فائل کی جگہ فورم کا مین پیج html فارمیٹ میں ڈاونلوڈ ہوجاتا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
شاید ڈاؤن لوڈ مینیجر کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی ہے۔ میرے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
میں نے ابھی دو تین ڈاؤلوڈز چیک کئے ہیں اور وہ میرے لئے کام کر رہے ہیں۔ کیا آپ کسی ایک کی نشاندہی کر سکتے ہیں جو کام نہیں کر رہا۔ ساتھ یہ بھی بتائیں کہ کیا آپ اس وقت محفل میں لاگ‌ان تھے اور کونسا براؤزر استعمال کر رہے تھے۔
 
Top