جاسم محمد
محفلین
ڈاکو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے چلغوزے لوٹ کر لے گئے
گودام مالک کے مطابق ڈاکو اس کے گودام سے چلغوزے کی 23 بوریاں لوٹ کر فرار ہوگئے جن کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے،فوٹو:فائل
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں چلغوزے کے گودام میں ڈکیتی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے چلغوزے لوٹ کر لےگئے۔
وانا بائی پاس روڈ پر واقع رستم بازار میں قائم گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ ایک درجن کے قریب نقاب پوش ملزمان دیوار پھلانگ کر گودام میں داخل ہوئے اور انہوں نے وہاں موجود چوکیدار اور دیگر افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنالیا۔
گودام مالک کے مطابق ڈاکو اس کے گودام سے چلغوزے کی 23 بوریاں لوٹ کر فرار ہوگئے جن کی مالیت 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عتیق اللہ کاکہناہےکہ نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں چلغوزے کی قیمت اس وقت انتہائی بلندی پر ہے اور ایک کلو چلغوزہ 8 ہزار روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے جب کہ جب کہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا قیمت میں دستیاب ہے۔
اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سمیڈا )کے مطابق پاکستان چین کے بعد دنیا بھر میں چلغوزے کی پیداوار کے حوالے سے دوسراسب سے بڑا ملک ہے جب کہ جنوبی وزیرستان چلغوزے کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتا ہے جہاں سے پاکستان میں چلغوزے کی پیداوار کا بڑا حصہ حاصل ہوتا ہے اور اس کی فروخت سے سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے۔