مبارکباد ڈاکٹرعامر شہزاد کے 2000 مراسلے

فرقان احمد

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹرعامر شہزاد جب سے اردو محفل میں آئے ہیں، مسکراہٹیں اور خوشیاں بانٹتے جا رہے ہیں۔ بلا کے ذہین ہیں ۔۔۔ حاضر دماغ ہیں اور خوش طبع انسان ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ انہیں مزید ترقیوں سے نوازے اور وہ یوں ہی اردو محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں۔
ان دنوں مکھن کا کافی اسٹاک آیا پڑا ہے، تاہم، وقت کی کمی آڑے آ گئی، اس لیے فی الوقت اسی پر اکتفا کر لیجیے
 
اک گل نئیں دو پُچھو ۔ :p
میری جاب نیچر ایسی ہے کہ 9 سے 5 بجے تک آفس ٹائم ہوتا ہے ۔ تو مریضوں کے علاوہ باقی کافی معاملات ہوتے ہیں کیونکہ یہ ایک انڈسٹریل آرگنائزیشن ہے اور ہیلتھ کے ساتھ ساتھ آکیو پیشنل ہیلتھ بھی اس کا حصہ ہے ۔ تو درمیان میں 2،2 منٹ کا وقفہ مل جاتا ہے جس میں محفل میں کمنٹ وغیرہ کر دیتا ہوں ۔
جب آپ کسی کام کے لیے وقت نکالنا چاہیں تو نکال ہی لیتے ہیں ۔
اب آج جیسے ویک اینڈ ہے تو 1 بجے گھر چلا جاوں گا پھر سوموار 11 بجے آفس پہنچوں گا تب تک محفل سے رابطہ منقطع رہے گا ۔ میں گھر پہ انٹرنیٹ ،وغیرہ استعمال نہیں کرتا ۔ جو وقت اپنی بیوی اور بیٹی کا ہے وہ مکمل اُنہی کا ہے ۔ اُس میں کسی کی شراکت داری نہیں ہے ۔:)

امید ہے آپ کو اپنی بات کا تسلی بخش جواب مل گیا ہو گا ۔ کیونکہ یہ سوال صرف آپ کے ہی نہیں اور بھی بہت سے لوگوں کے ذہن میں تھا ۔ :)
اللہ دی قسمے ڈاکٹر صاحب، ایڈا سیریس سوال نہیں سی کیتا۔ میں تے سمجھیا سی تسی وی اگوں جگت ہی کرو گے۔
خیر خوش رہیے۔ اللہ تعالی مجھے بھی گھر پر انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 
اس میں کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹرعامر شہزاد جب سے اردو محفل میں آئے ہیں، مسکراہٹیں اور خوشیاں بانٹتے جا رہے ہیں۔ بلا کے ذہین ہیں ۔۔۔ حاضر دماغ ہیں اور خوش طبع انسان ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ انہیں مزید ترقیوں سے نوازے اور وہ یوں ہی اردو محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں۔
ان دنوں مکھن کا کافی اسٹاک آیا پڑا ہے، تاہم، وقت کی کمی آڑے آ گئی، اس لیے فی الوقت اسی پر اکتفا کر لیجیے
اللہ آپ کو بھی خوش رکھے بھیا اور اپنی امان میں رکھے ۔ آمین
ایسی سرگوشی ذاتی مکالمے میں کرتے ہیں ;)
 
اللہ دی قسمے ڈاکٹر صاحب، ایڈا سیریس سوال نہیں سی کیتا۔ میں تے سمجھیا سی تسی وی اگوں جگت ہی کرو گے
سیریس اس لیے ہوا ہوں کہ گھر جانے سے پہلے تھوڑا سیریس ہو جاوں ۔ گھر میں بھی موقع نہیں ملتا سیریس ہونے کا ۔ سارے گھر والوں اور بیوی سے بھی ایسے ہی فرینک رہتا ہوں دوستوں کی طرح ۔
شادی کے پہلے 6 مہینے تو گھر والوں نے سمجھا کہ " تھلے لگ گیا اے کنجر " پھر سمجھ آئی کہ میری نیچر ہی ایسی ہے ہنسی مذاق اور گُھل مل کے رہنا :D
خیر خوش رہیے۔ اللہ تعالی مجھے بھی گھر پر انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
میں گھر پہ انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کی بات بار بار اس لیے کرتا ہوں کہ شاید کسی کو تر غیب آ جائے ۔ میرا ذاتی خیال تو یہ ہے کہ جب ہم گھر والوں کے ساتھ ہوں تو پھر دل بھی انہی کے ساتھ ہو ۔ پھر موبائل ، واٹس ایپ ، فیس بُک انہیں خُدا حافظ کہہ دینا چاہیے جب تک کہ واقعی کوئی ضروری کام نہ ہو ورنہ یقین مانیں کچھ نہیں ہوتا ان چیزوں کے استعمال نہ کرنے سے ۔ اور یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ بہت سی پریشانیاں، غلط فہمیاں اور خواہ مخواہ کی اُلجھنیں کم ہو جاتی ہیں ۔
 
سرگوشی کے بارے میں پھر بات کروں گا، ہلے سارے ویکھدے پئے نے :ROFLMAO:
میں گھر پہ انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کی بات بار بار اس لیے کرتا ہوں کہ شاید کسی کو تر غیب آ جائے ۔ میرا ذاتی خیال تو یہ ہے کہ جب ہم گھر والوں کے ساتھ ہوں تو پھر دل بھی انہی کے ساتھ ہو ۔ پھر موبائل ، واٹس ایپ ، فیس بُک انہیں خُدا حافظ کہہ دینا چاہیے جب تک کہ واقعی کوئی ضروری کام نہ ہو ورنہ یقین مانیں کچھ نہیں ہوتا ان چیزوں کے استعمال نہ کرنے سے ۔ اور یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ بہت سی پریشانیاں، غلط فہمیاں اور خواہ مخواہ کی اُلجھنیں کم ہو جاتی ہیں ۔
بات تو سچ ہے ڈاکٹر صاحب، بہت کوشش کی ہے، مگر چھٹتی نہیں ہے کم بخت منہ کو لگی ہوئی۔ کام بھی میرا اسی سے متعلق ہے۔ خیر آپ کی ترغیب پر ان شاءاللہ کوشش کروں گا۔
 
موبائل ، واٹس ایپ ، فیس بُک انہیں خُدا حافظ کہہ دینا چاہیے جب تک کہ واقعی کوئی ضروری کام نہ ہو ورنہ یقین مانیں کچھ نہیں ہوتا ان چیزوں کے استعمال نہ کرنے سے
بات تو سچ ہے۔ہم نے بلا وجہ ان چیزوں کو خود پر طاری کرلیا ہے۔انٹرنیٹ کی ڈور میں اپنے حقیقی زندگی کو بے رنگ کررہے ہیں۔
 
فاطمہ شیخ

محفلین
بہت بہت مبارکباد ڈاکٹر صاحب
اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے
شاد و آباد رہیں
بہت نیک تمنائیں
 
بہت شکریہ بھیا ۔ سلامت رہیں
بات تو سچ ہے۔ہم نے بلا وجہ ان چیزوں کو خود پر طاری کرلیا ہے۔انٹرنیٹ کی ڈور میں اپنے حقیقی زندگی کو بے رنگ کررہے ہیں۔
جی بالکل ایسا ہی ہے ۔
بہت بہت مبارکباد ڈاکٹر صاحب
اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے
شاد و آباد رہیں
بہت نیک تمنائیں
بہت شکریہ بہن ۔ اللہ آپ کو بھی سلامت رکھے ۔ آمین
آپ کو دو ہزار مراسلے بہت مبارک ہوں ڈاکٹر صاحب :congrats:
بہت شکریہ بھیا ۔ سلامت رہیں خوش رہیں ۔ آمین
 
ابن توقیر

محفلین
ڈاکٹر صاحب دلی مبارکباد،آپ کے مراسلے محفل کی رونق میں اضافے کا سبب ہیں۔سدا خوش رہیے۔آمین
 
محمدظہیر

محفلین
مبارک ہو ڈاکٹر عامر صاحب۔
آپ کا گھر میں انٹرنٹ استعمال نہ کرنے کا اصول پسند آیا۔ سب کو ایسی جاب کہاں ملتی ہے جہاں ورک لوڈ کم ہو اور انٹرنیٹ وغیرہ میسر ہو :)
 
Top