ڈاکٹر عافیہ۔ ۔ ۔

ڈاکٹر عافیہ۔ ۔ ۔ ۔​
سلگ رہی ہے نظر، روح اضطراب میں ہے
ضمیرِ قوم بھی زندہ ہے مست خواب میں ہے
وہ کیسی قوم تھی کہ جسکی ایک بیٹی نے
صدا لگائی تھی، پھر جو ہوا نصاب میں ہے
صدا کی گونج سے اعصاب جھنجھنا اُٹّھے
وہ ارتعاش کہ تاریخ کی کتاب میں ہے
صدا تو اب بھی وہی ہے مگر بصحرا ہے
سماعتوں کے قحط میں نظر سراب میں ہے
نوائے وقت ہے اک جنگ انکے سر پر ہے
ہماری قوم مگن نغمہءِ رباب میں ہے
یہ عافیت کے طلبگار انکو مت چھیڑو
ہُوا ہی کیا ہے اگر عافیہ عذاب میں ہے
یہ فیصلہ ہی تری فردِ جرم ہے داھر
تُو اک پکڑ میں ہے اب، لمحہءِ حساب میں ہے
 

آبی ٹوکول

محفلین
نوائے وقت ہے اک جنگ انکے سر پر ہے
ہماری قوم مگن نغمہءِ رباب میں ہے
یہ عافیت کے طلبگار انکو مت چھیڑو
ہُوا ہی کیا ہے اگر عافیہ عذاب میں ہے
 

عاطف مرزا

محفلین
ڈاکٹر عافیہ

غزنوی صاحب بہت ہی عمدہ
لمحہء فکریہ ہے یہ ہماری قوم کے لیے کہ ہم اپنوں‌کی حفاظت سے معذور ہیں۔ سرکاری سطح پر اب تک کچھ بھی نہیں‌ہوا شاید
 

مغزل

محفلین
سلگ رہی ہے نظر، روح اضطراب میں ہے
ضمیرِ قوم حیا سوز مست خواب میں ہے

وہ کیسی قوم تھی کہ جسکی ایک بیٹی نے
صدا لگائی تھی، پھر جو ہوا نصاب میں ہے

صدا کی گونج سے اعصاب جھنجھنا اُٹّھے
وہ ارتعاش کہ تاریخ کی کتاب میں ہے

صدا تو اب بھی وہی ہے مگر بصحرا ہے
سماعتوں کا قحط ہے نظر سراب میں ہے

نوائے وقت ہے اک جنگ انکے سر پر ہے
ہماری قوم مگن نغمہءِ رباب میں ہے

یہ عافیت کے طلبگار انکو مت چھیڑو
ہُوا ہی کیا ہے اگر عافیہ عذاب میں ہے

یہ فیصلہ ہی تری فردِ جرم ہے داھر
تُو ایک پکڑ میں ہے، لمحہءِ حساب میں ہے

ماشا اللہ بہت خوب نظم ہے محمود غزنوی صاحب، ماشا اللہ ، خاکسار کی جانب سے ہدیہِ تحسین ، گر قبول افتد ۔۔۔ بس دو باتیں ۔۔ اول: قحط ، کا تلفظ ( آپ نے سبب کے وزن پر باندھا ہے ) غلط باندھا ہے۔ یہ درد کے وزن پر ہے ۔دوم ، پکڑ کو درد کے وزن پر باندھا گیا ہے یہ غلط ہے صحیح تلفظ سبب کے وزن پر ہے امید ہے ناگوار گزرا بھی تو معاف کیجے گا۔ سلامت رہیں ، والسلام
 
میں نے پہلے پکڑ بر وزن سبب ہی باندھا تھا جو کچھ یوں تھا:
تو اک پکڑ میں ہے اب لمحہء حساب میں ہے
لیکن مجھے لگا کہ شائد یہ غلط ہو اسلئے اسے تبدیل کردیا۔ ۔ :)
اس توجہ کا شکریہ لیکن آپ میرے لئے ہر مراسلے میں یہ کیوں لکھنا ضروری سمجھتے ہیں کہ " اگر ناگوار گذرا ہو تو معاف کردیجئے گا"۔ ۔ ۔:) ارے صاحب ہم اتنے بھی نازک مزاج یا چڑچڑے نہیں ہیں:)
 

مغزل

محفلین
آپ سچ ہی کہتے ہیں غزنوی میاں ، لیکن ۔
اس طرح کے کاموں میں احتیاط لازم ہے
( انیس ٹھیس نہ لگ جائے آبگینوں کو ، نظر میں رہتا ہے )
 
Top