ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ کی قید میں گئے ہوئے کئی سال ھو چکے ہیں گو امریکہ اس کی گرفتاری کا عرصہ بہت کم بتاتا ہے لیکن حالات اور واقعات کہانی کا دوسرا رخ سامنے لا رہے ہیں _ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی قید کے دوران پاکستان کی بہت سی سیاسی پارٹیوں نے عملی طور پر خاموشی اختیار کی بہت سی پارٹیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے لیکن جماعت اسلامی وہ واحد پارٹی ھے جو مسلسل اس ایشو کو اجاگر کرتی آ رہی ہے،یوں تو کراچی سے کشمیر تک اور گوادر سے پشاور تک بہت سی پارٹیوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حق میں مظاہرے کیے ہیں لیکن جماعت اسلامی نے تو جیسے اسے اپنے منشور کا حصہ بنایا ہوا ہے _
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والے انسانیت سوز برتاؤ نے تمام پاکستانیوں کو اضطراب میں مبتلا کیا ہوا لیکن حکومتی سطح پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے ٹھوس حکمت عملی نہیں اپنائی گئی _
حیرت انگیز طور پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے پاس ہی رہائش رکھنے والی پاکستان کی اس بیٹی کے لیے ایم کیو ایم کی طرف سے کسی قسم کا نہ تو مظاہرہ کیا گیا اور نہ اس کی قیادت کی طرف سے کبھی کوئی مزمتی بیان آیا،واضع رہے کہ ایم کیو ایم 1995 میں ایک لڑکی کے ساتھ پولیس کے ایک اہلکار کی مبینہ بدسلوکی پر ہفتہ وار دو دن کی مسلسل ہڑتالیں کئی ہفتوں تک کرتی رہی ہے _ شاید سیاست اسی کا نام ہے _
ڈاکٹر عافیہ صدیقی آج بھی کسی معجزے کا انتظار کر رہی ہے _ مگر افسوس نہ تو آج ہمارے حکمرانوں کے پاس اتنی فرصت ہے کہ وہ اس ظلم پر صدائے احتجاج بلند کرے اور نہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو یہ وحشانہ بربریت نظر آتی ہے _
اللہ تعالٰی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت تمام بے گناہوں کو انصاف سے ہمکنار کرے _ آمین