ڈاکٹر عامر لیاقت اب ڈاکٹر نہیں رہے۔۔۔۔!

ڈاکٹر عامر لیاقت اب ڈاکٹر نہیں رہے،انہوں نے این اے245سے جو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹرعامرلیاقت کی جانب سےجو کاغذات نامزدگی این اے 245 سے جمع کرائے گئے ہیں اان میں تعلیم ماسٹرزظاہر کی گئی ہے اور یہ ڈگری بھی انہوں نے2013میں حاصل کی ،ان کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلوانے والےعامر لیاقت کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کومختلف حلقوں نے جعلی قرار دیا تھا اور اس معاملے پر عامر لیاقت کو بھرپور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔
 
سین خے

محفلین
ان کے ڈاکٹر نہ ہونے کی پول تو بہتتتتت پہلے کھل چکی ہے۔ بس مجھے تو کبھی کبھی اتنے عالم و فاضل علماء پر حیرت ہوتی ہے جو اس ان پڑھ اور دین کے علم سے ناواقف شخص کے پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور یہ صاحب ان کی آرا کو جس طرح بھی چاہے توڑ موڑ کر پیش کرتے رہتے ہیں۔
 
اس کی وجہ یہ ہے کہ عامر لیاقت جیسا بھی ہے، اس کے پروگرام دیکھے جاتے ہیں، تو علماء کو اس کے پروگرام میں جا کر عوام کے سامنے اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ اگر علماء اس کا بائکاٹ کر دیں تو عامر لیاقت کا پروگرام رکے گا نہیں بلکہ اسے غلط بات عوام کے سامنے رکھنے کا موقع مل جائے گا۔
 
Top