اینکر کی تحریک انصاف میں شمولیت پر کارکن ناراضاینکر کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کی نعرے بازی عمران خان خطاب کیے بغیر تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو کراچی میں جب ایم کیو ایم کے سابق رہنما ٹی وی اینکر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو تقریب میں موجود پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں نے عامر لیاقت نامنظور کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تقریب ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔
آم کھلانے کا مقابلہ کب منعقد ہوگا؟ ترس گئے ہیں اسکی راہ دیکھتے دیکھتے۔پی ٹی آئی کے جلسوں میں اب ماڈلنگ کی بھی امید کی جا سکتی ہے۔ اس پر خوشی منانے کی کوشش کریں۔
آم کھلانے کا مقابلہ کب منعقد ہوگا؟ ترس گئے ہیں اسکی راہ دیکھتے دیکھتے۔
تھوڑا انتظار کریں۔ جلد ہی خان صاحب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کیساتھ ایک پریس کانفرنس نوش فرمائیں گے۔ جسکے بعد یہ لڑی لطائف کے سیکشن میں منتقل کر دی جائے گی۔ایڈمنز کہاں ہیں ۔۔
اس لڑی کو لطائف وغیرہ کے سیکشن میں ہونا چاہیے تھا۔۔
چلیے، آپ کی خواہش خبر بن گئی، مبارک باد قبول فرمائیے۔
حقیقت میں یہ سٹیٹ کا دو طرفہ جبر ہی ہے. دونوں کو یہ کارروائی ڈالنے کے لیے مجبور کیا گیا ہے.فوج میں جبری بھرتیاں جاری تھیں۔۔۔۔ایک میراثی کو بھی فوج میں بھرتی کرلیا گیا۔۔۔۔میراثی نے اپنی ماں کو بتایا کہ اسے جنگ کے لئے فوج میں بھرتی کرلیا گیا ہے۔۔۔۔ ماں نے کہا کہ بیٹا۔۔۔۔
۔
انھیں کہہ دو کہ اگر بات میراثیوں تک آگئی ہے تو ۔۔۔۔ بہتر ہے کہ جنگ کرنے کے بجائے صلح کرلے ۔۔۔۔
۔
عامر لیاقت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے
منقول
یعنی کہ "ارینجڈ میرج".حقیقت میں یہ سٹیٹ کا دو طرفہ جبر ہی ہے. دونوں کو یہ کارروائی ڈالنے کے لیے مجبور کیا گیا ہے.
اعتراض تو بنتا ہے۔ تحریک انصاف اپنے سیاسی ایجنڈے کی بجائے دھوبی گھاٹ کے دھوبیوں کے ذریعہ اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔ یہ الیکٹیبلز کی سیاست جلد ختم ہو جائے گی۔عامر لیاقت کی شمولیت پر اعتراض تو ایسے ہو رہا ہے جیسے پہلے پی ٹی آئی میں ٹیپو سلطان اورسلطان صلاح الدین جیسے باوقار لوگ بستے ہیں