خالد محمود چوہدری
محفلین
’ڈبل چن‘ کم کرنے کا انجیکشن
چہرے کو گداز اور ہموار کرنے والے بوٹوکس اور دیگر انجیکشن تو مارکیٹ میں ہیں لیکن ڈبل چن ختم کرنے کا یہ پہلا انجیکشن ہے
امریکہ ایک ایسے انجیکشن کے استعمال کی منظوری دینے والا ہے جو ڈبل چن یا دہری ٹھوڑی کی چربی کو کم کرنے میں مدد دے گا۔
ڈبل چن انجیکشن میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو چربی کے خلیوں کو تباہ کر دیتا ہے۔
اسے بنانے والی کمپنی کائتھیرا بائیوفارماسوٹیکلز نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کے ریگولیٹرز کو اس کی منظوری کے لیے درخواست بھیجی ہے جس پر مارچ میں غور کیا جائے گا۔ اور اگر اس کی منظوری دے دی گئی تو اے ٹی ایکس۔ 101 کہلانے والا یہ انجیکشن مئی تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔
اگر اس کی منظوری مل جاتی ہے تو یہ اس نوعیت کا پہلا انجیکشن ہو گا۔
چہرے کو ہموار اور گداز بنانے کے لیے بوٹوکس اور دیگر جلد بھرنے والے انجیکشن مارکیٹ میں پہلے ہی دستیاب ہیں لیکن ابھی تک ٹھوڑی کم کرنے والا کوئی انجیکشن نہیں آیا تھا۔
اے ٹی ایکس۔101 جسم میں قدرتی طور پر پیدا ہونے والے مالیکیول ڈی آکسی کولک ایسڈ کا انسانی طور پر بنایا ہوا ورژن ہے۔ یہ مالیکیول غذا کی چربی کو توڑنے میں مدد دیتا ہے۔
کلینیکل ٹرائلز میں اس کا انجیکشن کا تجربہ 1,600 سے زائد افراد پر کیا گیا ہے۔