ڈراپ باکس سے متعلق ایک اہم اطلاع!

arifkarim

معطل
کلاؤڈ فائل شیئرنگ سروس ڈراپ باکس استعمال کرنے والوں کو یہ اہم اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے فولڈرز میں سرچ کر کے ایکسیکیوٹیبل فائلز جیسے exe, msi, bat وغیرہ فوراً حذف کر دیں۔ وگرنہ آپکا اکاؤنٹ کسی بھی وقت معطل یا غیرفعال ہو سکتا ہے۔
وجوہات: میں کئی سالوں سے ڈراپ باکس کا ایکٹو ممبر ہوں۔ اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں مختلف فائلز شیئر کر چکا ہوں۔ کچھ دن قبل اچانک فائلز کا لنک شیئر کرنے پر Error429 نظر آنا شروع ہو گیا اور یوں تمام سابقہ شیئرڈ لنکس بھی بند ہو گئے۔ بظاہر ایرر کا مطلب یہی سمجھ میں آتا ہے کہ بینڈوتھ کا استعمال زیادہ کرنے پر کچھ عرصہ کیلئے لنکس غیر فعال ہیں۔ جبکہ حقیقت میں یہ بینڈوتھ کی لمٹ کی بجائے فائلز میں وائرس یا مالویئر کی وجہ سے دائمی بین ہوتا ہے۔
ڈراپ باکس کی اسپورٹ سروس سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ صرف ایک زپ فائل میں موجود کوئی ایکسی فائل ہے جس میں وائرس کا انکشاف ہونے پر اکاؤنٹ خودکار طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ میں نے نیٹ پر معروف وائرس چیکر سروس جیسے وائرس ٹوٹل پر اس فائل کو ٹیسٹ کر وایا تو پتا چلا کہ سوائے ایک دو کہ باقی تمام اینٹی وائرسز نے فائل میں کوئی وائرس نہیں ڈھونڈا۔ مطلب یہ ایک فالس پازیٹو تھا ،جوڈراپ باکس کے زیر استعمال اینٹی وائرس کی اپنی نااہلی کی وجہ سے آ رہا تھا۔
خیر تین چار روز کی چخ چخ کے بعد بالآخر ڈراپ باکس والوں نے لنکس شیئر کرنے والا آپشن واپس بحال کر دیا ہے۔ نیٹ گردی کے دوران سینکڑوں افراد اسی خودکار معطلی کا شکار پائے گئے ہیں جن میں سے بہت سے کئی کئی ماہ بعد بھی اپنے اکاؤنٹس بحال نہ کروا سکے کیونکہ ڈراپ باکس کی اسپورٹ انتہائی ناقص اور سست روی کا شکار ہے۔ ایسے میں میری تمام ڈراپ باکس یوزرز سے ہمدردانہ درخواست ہے کہ مستقبل میں اس ممکنہ پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے فولڈرز میں موجود تمام ایکسیکیوٹیبل فائلز حذف کر دیں۔ ان فائلز کیلئے کوئی اور سروس استعمال کر لیں۔
 
' ٹوٹل وائرس ' جیسی کارامد سروس کے بارے میں باخبر کرنے پر مابدولت برادرم عارف کریم سے بہت خوش ہوئے اورانکا شکریہ اداکرتے ہیں۔:):)
 
حسیب

محفلین
میرا اکاؤنٹ بھی معطل ہے. ایگزی فائل ڈیلیٹ کرنے پر خودبخود فعال ہو جاتا ہے؟؟
 
عدنان عمر

محفلین
اُردو میں سکونِ اول نہیں ہوتااس لیے اُردو میں لکھتے وقت "اسپورٹ" ہی درست ہے۔۔۔
میری سمجھ کے مطابق لفظ support میں سکونِ اول نہیں ہے بلکہ اس میں انگریزی تلفظ کے مطابق ’س‘ کے اوپر زبر کی آواز ہے، یعنی ’سَ پورٹ‘ جس کے لیے یہاں انگریزی میں u استعمال ہوا ہے۔ اس لیے میری رائے میں support کو سپورٹ لکھنا اور پڑھنا چاہیے (’س‘ پر زبر کے ساتھ)۔
S سے شروع ہونے والے وہ انگریزی الفاظ جن میں consonant cluster ہوتا ہے (مثلاً School, sports, scan) ان کے شروع میں اہلِ ہند اور اہلِ کراچی ’ا‘ لگاتے ہیں (مثلاً اسکول، اسپورٹس، اسکین) جبکہ اہلِ پنجاب اِن الفاظ کو بغیر ’ا‘ کے لکھتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہم نے تو عرصہء دراز سے ڈراپ باکس میں سوفٹوئیر کے نام کا فولڈر بنایا ہوا ہے جس میں اینٹی وائرس سوفٹوئیر کا سیٹ اپ ہے یعنی ایم ایس آئی فائلز ہیں۔

ابھی تک تو ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔
 
ہم بھی یہی سمجھتے تھے لیکن پھر مسئلہ ہو گیا :)
 
arifkarim

معطل
کیا یہ مسئلہ رئیر فائل یا سیون زیپ کی فائل سے آسکتا ہے؟
زپ، رار، ۷زپ وغیرہ کے اندر اگر کوئی ایکزیکیوٹیبل فائل ہوگی تو یہ اسے بھی پکڑ لیگا۔ میرے ساتھ جو مسئلہ آیا تھا وہ زپ فائل کے اندر ہی تھا۔ اسکا ممکنہ حل یہ ہے کہ زپ فائل پر پاسورڈ لگا دیں۔
 
وصی اللہ

محفلین
میری سمجھ کے مطابق لفظ support میں سکونِ اول نہیں ہے بلکہ اس میں انگریزی تلفظ کے مطابق ’س‘ کے اوپر زبر کی آواز ہے، یعنی ’سَ پورٹ‘ جس کے لیے یہاں انگریزی میں u استعمال ہوا ہے۔ اس لیے میری رائے میں support کو سپورٹ لکھنا اور پڑھنا چاہیے (’س‘ پر زبر کے ساتھ)۔
S سے شروع ہونے والے وہ انگریزی الفاظ جن میں consonant cluster ہوتا ہے (مثلاً School, sports, scan) ان کے شروع میں اہلِ ہند اور اہلِ کراچی ’ا‘ لگاتے ہیں (مثلاً اسکول، اسپورٹس، اسکین) جبکہ اہلِ پنجاب اِن الفاظ کو بغیر ’ا‘ کے لکھتے ہیں۔
جی صاحب آپ نے درست کہا۔۔۔ میں غلطی پر تھا۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
S سے شروع ہونے والے وہ انگریزی الفاظ جن میں consonant cluster ہوتا ہے (مثلاً School, sports, scan) ان کے شروع میں اہلِ ہند اور اہلِ کراچی ’ا‘ لگاتے ہیں (مثلاً اسکول، اسپورٹس، اسکین) جبکہ اہلِ پنجاب اِن الفاظ کو بغیر ’ا‘ کے لکھتے ہیں
انگریزی تلفظ کے اعتبار سے آپ دونوں طرح سے لکھ سکتے ہیں۔
 
Top